مندرجات کا رخ کریں

افریقا کے جزائر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کیپ ورڈی

افریقا کے جزائر (Islands of Africa) افریقا کا ایک اہم جغرافیائی ذیلی خطہ ہیں [1][2][3][4] اور براعظم پر ایک الگ آبادی اور تاریخی ثقافتی دائرے کی نمائندگی کرتے ہیں۔

افریقا کے جزائر کو دو گروہوں بحر ہند کے جزائر اور بحر اوقیانوس کے جزائر میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔[5] افریقی جزائر سب سے بڑی تعداد میں بحر ہند میں واقع ہیں، جن میں جزیرہ ممالک اتحاد القمری، سیچیلیس، موریشس اور مڈغاسکر قابل ذکر ہیں۔ فرانسیسی سمندر پار علاقہ جات مایوٹ اور رے یونیوں بھی قریب ہی واقع ہیں۔ بحر اوقیانوس کے جزائر میں کیپ ورڈی، ساؤ ٹومے و پرنسپے اور جزائر کناری قابل ذکر ہیں۔ ہسپانیہ کے کچھ علاقے بحیرہ روم میں موجود ہیں۔ شمالی بحر اوقیانوس میں مملکت متحدہ کے جزائر سینٹ ہلینا، جزیرہ اسینشن اور ترسٹان دا کونیا واقع ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Larry W. Bowman، United States Dept of Education International Research and Studies (2003-01-01)۔ Identifying New Directions for African Studies: Data sets (بزبان انگریزی)۔ صفحہ: 120۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اکتوبر 2016 
  2. International Journal of Communication - Issues 1-2 (2004), p. 51,books.google.com/books?id=qtwpAQAAIAAJ, 2004
  3. African Issues (بزبان انگریزی)۔ African Studies Association۔ 2002-01-01۔ صفحہ: 86۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اکتوبر 2016 
  4. Robert T. Watson, Marufu C. Zinyowera, Richard H. Moss, The Regional Impacts of Climate Change (1998), http://books.google.com/books?isbn=0521634555
  5. M. Shahin, Hydrology and Water Resources of Africa - Volume 1 (2002), p. 565, http://books.google.com/books?isbn=140200866X:"The islands of Africa, geographically speaking, can be subdivided into Atlantic Ocean Islands and Indian Ocean Islands. The Atlantic Ocean Islands are, in turn, subdivided into North Atlantic Islands and South Atlantic Ocean."