مندرجات کا رخ کریں

بٹیری زبان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بٹیری زبان (انگریزی: Bateri language) (دیوناگری: बटेरी) ایک داردی زبان ہے جو پاکستان میں ضلع کوہستان اور بھارت میں جموں و کشمیر میں بولی جاتی ہے۔


بٹیڑی زبان

لسانی تعلق: ہندیورپی← ہندایرانی←ہندآرہائی←شمال مغربی لسانی گروہ←داردی گروہ←کوہستانی گروہ←بٹیڑی

لسانی علاقہ: انڈس کوہستان میں وادی بٹیڑہ

تعداد: 32000 ہزار سے زائد

بٹیڑی زبان داردی لسانی گروہ کی کوہستانی شاخ سے تعلق رکھتی ہے جو دریائے سندھ کے کنارے ضلع کولئی پالس کوہستان کی تحصیل بٹیڑہ میں رائج ہے۔ اس کے بولنے والوں کی تعداد تیس پینتیس ہزار کے لگ بھگ ہے۔

بٹیڑوی قبائل کے دو ب بڑے گروہ پائے جاتے ہیں اور ہر گروہ میں پانچ پانچ ذیلی خیلیں ہیں۔ پہلے گروہ میں سمن خیل، نورخیل، روٹیڑ، ملا خیل اور ولیاخیل جب کہ دوسرے گروہ میں کاڑہ خیل، ڈھولا خیل، منڈیڑ او کولیڑ ، بازخیل شامل ہیں۔

یہ بھی شینا کوہستانی کی ہمسایہ زبان ہے۔ اس زبان میں تحریری مواد ناپید ہے تا ہم روایتی لوک ادب اور بعض لوک شعری اصناف پائی جاتی ہیں۔ بشام کے تجارتی مرکز کی وجہ سے اس زبان کا پشتو کے ساتھ رابطہ زیادہ ہے۔  اس زبان کے بولنے والوں کی ایک محدود تعداد جموں کشمیر میں بھی پائی جاتی ہے[رازول کوہستانی]۔
بٹیری
Bateri
مقامی پاکستان، بھارت
علاقہضلع کوہستان، جموں و کشمیر
مقامی متکلمین
29,000 (2000)e18
دیوناگری[1] (بھارتعربی رسم الخط[2] (پاکستان)
زبان رموز
آیزو 639-3btv
گلوٹولاگbate1261[3]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Usage of Nasta'liq in the Modern Publications - Typography Day" (PDF)۔ Typography Day 
  2. "Usage of Nasta'liq in the Modern Publications – Typography Day" (PDF)۔ Typography Day 
  3. ہرالڈ ہیمر اسٹورم، رابرٹ فورکل، مارٹن ہاسپلمتھ، مدیران (2017ء)۔ "Bateri"۔ گلوٹولاگ 3.0۔ یئنا، جرمنی: میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ فار دی سائنس آف ہیومین ہسٹری 

بٹیڑی زبان کا لسانی تعلق: ہندیورپی< ہندایرانی<ہندآرہائی<شمال مغربی لسانی گروہ<داردی<کوہستانی لسانی گروہ<بٹیڑی

لسانی علاق: ضلع کولئی پالس کوہستان: وادی بٹیڑہ موجودہ تعداد: 30000 سے ہزار زائد (2016)

بٹیڑی زبان داردی لسانی گروہ کی کوہستانی شاخ سے تعلق رکھتی ہے جو دریائے سندھ کے کنارے ضلع کولئی پالس کوہستان کی تحصیل بٹیڑہ میں رائج ہے۔ اس کے بولنے والوں کی تعداد تیس پینتیس ہزار کے لگ بھگ ہے۔ یہ بھی شینا کوہستانی کی ہمسایہ زبان ہے۔ اس زبان میں تحریری مواد ناپید ہے تا ہم روایتی لوک ادب اور بعض لوک شعری اصناف پائی جاتی ہیں۔ بشام کے تجارتی مرکز کی وجہ سے اس زبان کا پشتو کے ساتھ رابطہ زیادہ ہے۔ [رازول کوہستانی]