مندرجات کا رخ کریں

بٹالہ کالونی

متناسقات: 31°23′58.26″N 73°06′1.49″E / 31.3995167°N 73.1004139°E / 31.3995167; 73.1004139
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بٹالہ کالونی پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد کے جنوب میں واقع ہے۔ یہ ایک پوش علاقہ ہے، جہاں بہت سے تعلیمی ادارے، پارک اور مارکیٹیں واقع ہیں۔

بٹالہ کالونی کے ایک سرے پر مکڈونلڈز واقع ہے، جہاں سے چھ سو میٹر کے فاصلے پر فیصل آباد کا معروف مقام ڈی گراؤنڈ واقع ہے۔ شہر کی سب سے بڑی زیرتعمیر کاروباری عمارت گیٹ وے ٹاور بھی بٹالہ کالونی میں اس کے مین بلیوارڈ کے سرے پر واقع ہے۔ شہر میں جیولری کی سب سے بڑی مارکیٹ کا حامل ستیانہ روڈ بٹالہ کالونی کو چھوتے ہوئے گزرتا ہے۔ پنجاب کی دوسری بڑی کمپیوٹر مارکیٹ، ریکس سٹی بھی سلیمی چوک ستیانہ روڈ پر واقع ہے۔

تاریخ

[ترمیم]

بٹالہ کالونی کے بانی سعید احمد خان تھے، جن کا مقبرہ جامع مسجد مدنی کے پچھلے حصے میں واقع ہے۔ چونکہ اس کے بانیان قیام پاکستان کے موقع پر بھارتی شہر بٹالہ سے ہجرت کرکے یہاں آئے تھے، اسی نسبت سے اسے بٹالہ کالونی کے نام سے موسوم کیا گیا،

محل وقوع

[ترمیم]

بٹالہ کالونی پیپلز کالونی نمبر ایک اور پیپلز کالونی نمبر دو کے درمیان واقع ہے اور ان دونوں کالونیوں کو ملانے والی مین بلیوارڈ روڈ بٹالہ کالونی کے اندر سے گزرتے ہوئے اسے دو حصوں میں تقسیم کرتی ہے۔ اس بنا پر بٹالہ کالونی کا محل وقوع خاص اہمیت کا حامل ہے۔

انتظامی ترتیب

[ترمیم]

یہ کالونی کم و بیش 800 مکانات پر مشتمل ہیں، جنہیں رقبے کے اعتبار سے تین بلاکس (اے، بی اور سی) میں تقسیم کیا گیا ہے۔

اہم مقامات

[ترمیم]

تعلیمی ادارے

[ترمیم]
  • پنجاب گروپ آف کالجز، بٹالہ کالونی فیصل آباد
  • ٹپس کالجز آف کامرس، بٹالہ کالونی فیصل آباد
  • چناب اسکول سسٹم، بٹالہ کالونی فیصل آباد
  • الائیڈ اسکول سسٹم، بٹالہ کالونی فیصل آباد
  • ایسٹرن ہائی اسکول، بٹالہ کالونی فیصل آباد
  • گورنمنٹ مڈل اسکول برائے طلبہ، بٹالہ کالونی فیصل آباد
  • گورنمنٹ مڈل اسکول برائے طالبات، بٹالہ کالونی فیصل آباد

ہسپتال / کلینک

[ترمیم]
  • رابعہ ٹرسٹ ہسپتال، بٹالہ کالونی فیصل آباد
  • الرازی ہسپتال، بٹالہ کالونی فیصل آباد
  • اقصی ہسپتال، بٹالہ کالونی فیصل آباد
  • کلینک ڈاکٹر افسر علی، بٹالہ کالونی فیصل آباد
  • کلینک ڈاکٹر نوید صادق (ماہر امراض بچگان)، بٹالہ کالونی فیصل آباد
  • کلینک ڈاکٹر محمد طاہر (ماہر امراض بچگان)، بٹالہ کالونی فیصل آباد
  • کلینک ڈاکٹر محمد شہباز (ہومیو اسپیشلسٹ)

باغات / پارک

[ترمیم]
  • مدنی پارک، بٹالہ کالونی فیصل آباد
  • غزالی پارک، بٹالہ کالونی فیصل آباد
  • اقصی پارک، بٹالہ کالونی فیصل آباد

بازار / مارکیٹ

[ترمیم]
  • بٹالہ کالونی کے ایک طرف سے ستیانہ روڈ اسے چھوتے ہوئے گزرتا ہے، جہاں بڑے مراکز خریداری واقع ہیں۔ دوسری اہم سڑک پیپلز کالونی نمبر ایک اور پیپلز کالونی نمبر دو کو ملانے والی مین بلیوارڈ ہے، یہاں بھی بڑی مارکیٹیں موجود ہیں۔

مساجد

[ترمیم]
  • جامع مسجد مدنی (اہلسنت)، بٹالہ کالونی فیصل آباد
  • جامع مسجد اقصیٰ (اہل حدیث)، بٹالہ کالونی فیصل آباد

تصاویر

[ترمیم]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

اندرونی روابط

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]