املا
Appearance
سلسلہ مقالات |
پڑھنا |
---|
زبان |
پڑھائی کی رفتار |
پڑھنے کے لیے سیکھنا |
پڑھنے کی ہدایات |
خواندگی |
فہارس |
املا رسم الخط کے مطابق الفاظ لکھنے کا عمل۔ املا دراصل لفظوں میں صحیح صحیح حرفوں کے استعمال کا نام ہے اور جو طریقہ ان حرفوں کے لکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، وہ رسم خط کہلاتا ہے۔ معروف ماہر لسانیات، رشید حسن خان املا کی تعریف اس طرح بیان کرتے ہیں :
” | اردو کے رسم خط کے مطابق، لفظ میں حرفوں کی ترتیب کا تعین، ترتیب کے لحاظ سے اس لفظ میں شامل حرفوں کی صورت اور حرفوں کے جوڑ کا متعارف طریقہ؛ ان سب کے مجموعے کا نام اِملا ہے۔[1]۔ | “ |
وضاحت
لفظ کے صحیح املا کو ان چار باتوں سے سمجھا جا سکتا ہے :
- کسی لفظ میں جن حرفوں کو آنا چائیے، وہی لکھے گئے ہوں۔ جیسے تلاطم میں پہلا حرف ت ہے، اگر اس کو تلاطم لکھا جائے اور گذرنا میں دوسرا حرف زے ہے اگر اس کو "گذرنا" یعنی زے کی بجائے ذال سے گذرنا لکھا، تو یہ غلط املا ہو گا۔
- لفظ میں حرفوں کو جس ترتیب سے آنا چائیے، اسی ترتیب کے ساتھ آئے ہوں۔
- نقطے صحیح جگہ رکھے گئے ہوں۔
- جو حرف ملا کر لکھے جاتے ہیں، ان کے جوڑ ٹھیک ہوں اور ان کی صورت بھی ٹھیک ہو۔[2]
مزید دیکھیے
حوالہ جات
بیرونی روابط
املا کے لغوی معنوں کے لئے ویکی لغت میں دیکھیے۔ |