لغت
لُغت (dictionary ڈکشنری) ایک ایسی کتاب ہے جس میں کسی زبان کے الفاظ کو وضاحتوں، صرفیات، تلفّظات اور دوسری معلومات کے ساتھ بترتیبِ حروفِ تہجّی درج کیا گیا ہو یا ایک ایسی کتاب جس میں کسی زبان کے الفاظ اور کسی اور زبان میں اُن کے مترادفات کے ساتھ حروفِ تہجّی کی ترتیب سے لکھا گیا ہو (دو زبانی لغت)۔ [1]
لُغات عموماً کتاب کی شکل میں ہوتے ہیں، تاہم، آج کل کچھ جدید لُغات مصنع لطیفی شکل میں بھی موجود ہیں جو کمپیوٹر اور ذاتی رقمی معاون پر چلتی ہیں۔
لغت کی متعدد تعریفیں
[ترمیم]اوکسفرڈ کی جامع انگریزی لغت کے مطابق > لغت ایک ایسی کتاب ہے جو ایک زبان کے انفرادی الفاظ یا اس کے ایک مخصوص حصے سے بنتی ہے۔ اس میں املا، تلفظ مترادفات اہمیت اور استعمال، مآخذ، تاریخ یا کم از کم ان میں سے کچھ معلومات کو لغت میں موجود ان الفاظ کے حوالے کے لیے دیا جاتا ہے، جو کسی خاص ترتیب سے اس کتاب میں شامل ہوتے ہیں۔[2]
حوالہ جات
[ترمیم]مزید دیکھیے
[ترمیم]بیرونی روابط
[ترمیم]- انگریزی اردو اور رومن اردو آف لائن لغت (24000 انگریزی الفاظ پر مشتمل)۔ پوری لغت ڈاون لوڈ کریں۔ ایکسل فارمیٹ۔ اردو انگلش ورژن کے لیے یہاں کلک کریں۔
- اُردو - انگریزی کی سب سے بڑی آن لائن لُغت
- ایک مُستند اُردو آن لائن لُغت از وزارت برائے اطلاعاتی ٹیکنالوجی، حکومتِ پاکستان
- اُردو - انگریزی لُغت + ترجمہ
- موقع جال اردو-انگریزی لغت مقتدرہ قومی زبان پاکستان
- انگریزی اصطلاحات کے اردو تراجمآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ istelahat.com (Error: unknown archive URL)