مندرجات کا رخ کریں

یان ہوئی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یان ہوئی
(روایتی چینی میں: 顏回 ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 521 ق مء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کائی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات سنہ 481 ق مء   ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ریاست لو   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد یان وویو   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
استاذ کنفیوشس   ویکی ڈیٹا پر (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ فلسفی [1]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان چینی زبان   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

یان ہوئی (ت 521–481 ق م) کنفیوشس کے محبوب شاگردوں میں سے ایک تھے۔ وہ کنفیوشس مت کی قابل احترام شخصیات میں سے ایک ہیں۔ کنفیوشسی معبدوں میں انھیں چار حکما میں سے ایک کے طور پر پوجا جاتا ہے۔

سوانح

[ترمیم]

یان ہوئی کا تعلق ریاست لو سے تھا۔ ان کے والد یان یووو (یان لو) کنفیوشس کے ابتدائی شاگردوں میں سے تھے۔[2] یان ہوئی عمر میں کنفیوشس سے اغلباً 30 سال چھوٹے تھے اور کم عمری میں استاد کے شاگرد بنے۔[3]

یان ہوئی کنفیوشس کے محبوب شاگرد تھے۔[4] کنفیوشس کا مشاہدہ تھا کہ”یان ہوئی جب سے مجھے ملا ہے، شاگردین میرے قریب آتے گئے۔“[3][5][6] ہمیں ایک مرتبہ بتایا گیا، جب وہ یان ہوئی، زیلو اور زی گونگ کے ہمراہ نانگ پہاڑی پر موجود تھے، کنفیوشس نے اُن سب سے پوچھا کہ اپنے مختلف نصب العین بتائیں اور وہ ان میں سے کسی کو منتخب کرنا چاہتے ہیں۔ زیلو نے آغاز کیا اور جب انھوں نے مکمل کر لیا تو استاد نے کہا، ”یہ تمھاری بہادری کی نشانی ہے۔“ زی گونگ کی باری آئی اور ان کے لیے استاد نے فرمایا، ”یہ تمھاری ذی شعور خطابت کی دلالت ہےـ“ آخر میں یان ہوئی کی باری آئی اور یان نے کہا، ”میں ایک عاقل بادشاہ اور حکیم حکمران کو تلاش کرنا چاہوں گا جس کا میں ساتھ دے سکتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔“ استاد نے اقرار کرتے ہوئے کہا، ”کیا زبردست نیکی ہے!“[7]

وفات

[ترمیم]

جب یان ہوئی انتیس برس کے تھے تو ان کے تمام بال سفید ہو گئے۔ وہ کم عمری میں انتقال کر گئے۔[7]

یان ہوئی کی وفات کے بعد، کنفیوشس نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا، ”بہشت مجھے محروم کر چکی ہے! بہشت مجھے محروم کر چکی ہے!“۔ جب دیگر شاگردوں نے پوچھا کہ کنفیوشس ”حد سے زیادہ غم“ کیوں کر رہے ہیں، تو انھوں نے جواب دیا: ”کیا میں حد سے زیادہ غم کا اظہار کر رہا ہوں، اگر میں اس آدمی کے لیے غم نہ کروں تو بھلا کس کے لیے کروں؟“۔ [8] حتیٰ کہ کئی سالوں بعد بھی کنفیوشس کہتے رہے کہ کوئی بھی شاگرد یان ہوئی کی جگہ نہیں لے سکتا۔[9]

مزارات

[ترمیم]
فوشینگ ہال، قوفو میں معبد یان ہوئی کی کلیدی جائے حرمت

یان ہوئی قوفو میں واقع معبد یان ہوئی میں پوجے جاتے ہیں۔

یان ہوئی کے مقبرے کے اردگرد کئی ان کی نسل کی سو قبور ہیں، جو یان خاندانی قبرستان کہلاتا ہے۔ مقبرہ اچھی طرح محفوظ ہے۔[10]

حوالہ جات

[ترمیم]

ملاحظات

[ترمیم]
  1. ربط: https://d-nb.info/gnd/124504434 — اخذ شدہ بتاریخ: 19 اپریل 2015 — اجازت نامہ: CC0
  2. Confucius 1997, p. 201.
  3. ^ ا ب Chin 2007, p. 75.
  4. Confucius & Slingerland 2003, p. 11
  5. "Kongzi Jiayu"۔ Ctext 
  6. "Shiji"۔ Ctext 
  7. ^ ا ب Confucius & Legge, p. 113
  8. Confucius & Slingerland 2003, p. 114
  9. Chin 2007, p. 74
  10. "A Regular Report on the Implementation of the Convention Concerning the Protection of World Cultural and Natural Heritage. Part II: Preservation Status of the Specific World Heritage. Treaty signatory state: The People's Republic of China. Name of property: Confucius Temple, Confucius Forest and Confucius Mansion in Qufu" (PDF)۔ Whc.unesco.org۔ صفحہ: 63۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 مئی 2016 

کتابیات

[ترمیم]