مندرجات کا رخ کریں

گوشپی آواری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

گوشپی آواری پاکستان سے تعلق رکھنے والی مشہور کشتی راں ہیں۔ وہ پاکستان کی واحد خاتون جنھوں نے کسی بین الاقوامی مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا [1][2] اور صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی حاصل کیا۔[3] پاکستان کی مشہورکشتی راں خاتون گوشپی آواری نے 1982ء کے ایشیائی کھیلوں میں اپنے شوہر بیرام ڈی آواری کے ساتھ کشتی رانی کے انٹرپرائز کلاس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کی اور گولڈ میڈل جیتا۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں 14 اگست 2010ء کو صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔

خاندان

[ترمیم]

آواری نے بیرام ڈی آواری سے شادی کی اور اس جوٹے کے تین بچے ہیں جن میں زیریکسز شامل ہیں جنھوں نے پاکستان کی طرف سے ایشیائی کھیلوں میں حصہ لیا۔ آواری کا تعلق پارسی مذہب سے ہے۔

کشتی رانی

[ترمیم]

آواری نے نئی دہلی ، بھارت میں منعقد ہونے والے ایشیائی کھیل 1982ء میں اپنے شعبہ میں طلائی تمغا جیتا۔[1][2] اس مقابلے میں وہ واحد خاتون تھی۔[3]

اعزازات

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب History Karachi Yacht Club. Retrieved 20 November 2010
  2. ^ ا ب 9th Asian Games آرکائیو شدہ 2012-03-24 بذریعہ وے بیک مشین Pakistan Sports Board. Retrieved 22 November 2010
  3. ^ ا ب Goshpi Avari holds a unique record آرکائیو شدہ 2011-05-25 بذریعہ وے بیک مشین The News 7 January 2007. Retrieved 20 November 2010.
  4. PR. NO. 192, PRESS RELEASE, Islamabad August 14, 2010 آرکائیو شدہ فروری 16, 2015 بذریعہ وے بیک مشین Press Information Department, GoP, Islamabad. Retrieved 29 March 2011.