مندرجات کا رخ کریں

گم شدہ فلم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

گم شدہ فلم ایک فیچر یا مختصر فلم ایسی فلم جو کسی اسٹوڈیو کے آرکائیو، نجی مجموعے یا عوامی آرکائیو جیسا کہ کتب خانہ کانگریس میں بھی موجود نہ ہو۔[1]

گم شدہ فلم کی ایک مثال

[ترمیم]

بھارتی فلم اداکار ستیہ جیت رائے نے 1971ء میں سکم کے فرماں روا کے کہنے پر اس وقت قائم الگ بادشاہت کے طور سکم پر ایک دستاویزی فلم تیار کی تھی۔ اس میں پس پردہ مہاراجا چوگیال کے ہمراہ ان کی امریکی نژاد اہلیہ ہوپ کوک بھی تھیں۔ تاہم 1975ء میں سکم کو بھارت میں شامل کیا گیا اور حکومت کے قائم اداروں نے اس پر پابندی عائد کردی۔[2] ستیہ جیت رائے کے مداح ان کی زندگی ہی میں اس 60 منٹ کی ڈاکیومنٹری کی تلاش کر رہے تھے تاہم جب بھی اس بارے میں سوال ہوتا، ستیہ جیت رائے متبسم ہوتے اور بات کو ٹال دیتے۔ ستیہ جیت رائے کے گذر جانے کے بعد یہ ڈاکیومنٹری گم شدہ فلم کی حیثیت سے یاد کی جاتی ہے، جب کہ فلم موجود ہیں اور ان کا آرکائیو بھی تیار کیا جا چکا ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. The Survival of American Silent Feature Films: 1912–1929 by David Pierce, ستمبر 2013
  2. "آرکائیو کاپی"۔ 13 فروری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 فروری 2019