کیپلر 452 بی
Appearance
کیپلر 452 بی نامی یہ سیارہ اپنے ستارے کے گرد تقریباً زمین جتنے فاصلے پر اپنے مدار میں چکر لگاتا ہے، تاہم اس کا نصف قطر زمین سے 60 فیصد زیادہ ہے۔ ناسا کے سائنس چیف جان گرنسفیلد نے اسے زمین کے ’قریب ترین‘ ایک نئی دنیا قرار دیا ہے۔ اس نئی دنیا کا شمار بھی ان سیاروں میں ہوتا جو زمین سے مماثلت رکھتے ہیں، ایسا ہی ایک سیارہ کیپلر 186 ایف بھی ہے۔