کتاب میکاہ
کتاب کے مصنف
[ترمیم]اس کو میکاہ نبی نے لکھا ہے۔ یہ کتاب میکاہ نبی کی پیشنگوئیوں پر مشتمل ہے۔
سن تصنیف
[ترمیم]میکاہ نبی نے اس کتاب میں مندرج پیشنگوئیاں 750 اور 686 قبل مسیح میں کیں۔
تعارف و مندرجات
[ترمیم]یہ کتاب نظم میں ہے اور خدا کا یہ پیغام شاہان یہوداہ یوتام اور آخز و حزقیاہ کے نام میں میکاہ مورشتی پر نازل ہوا۔ اس کتاب میں خدا کے پیغام، سزا اور جزا اور نجات پر میکاہ نبی ایک شاندار مستقبل کے تعلق سے مسیح کے آنے کے بارے میں بھی پیشن گوئیاں کرتا ہے۔ خدا نے اپنے بندے میکاہ کی معرفت بنی اسرائیل کو بت پرستی، بغاوت اور نانصافی ایسی برائیوں کو چھوڑ دینے کی تلقین کی ہے کیونکہ خدا دل سے چاہتا تھا کہ اس کے بندے برائی کا راستہ چھوڑ کر سیدا راستہ اختیار کریں۔
اس کتاب کا پیغام خدا کے اُن لوگوں کے لیے بھی ہے جو اس زمانے میں زندگی گزار رہے ہیں۔ انھیں تاکید کی گئی ہے کہ وہ برائی کا راستہ چھوڑ کر توبہ کریں اور خدا کی طرف پھریں۔
میگاہ نبی کے زمانہ میں اسرائیل اور یہوداہ دونوں حکومتوں نے بہت سی مشکلوں کا سامنا کیا اور لوگ اپنے دشمنوں سے شکست بھی کھاتے رہے۔ چونکہ یہ کتاب نظم میں ہے اس لیے اس میں اس وقت کی تاریخ کو سلسلہ وار بیان نہیں گیا گیا۔
کتاب کی تقسیم
[ترمیم]اس کتاب کے مندرجات کو دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے:۔
- لوگوں کے سزا پانے اور بعد کو نجات حاصل کرنے کا پہلا دور (باب 1 سے باب 5)
- لوگوں کے سزا پانے اور بعد کو نجات حاصل کرنے کا دوسرا دور (باب 6 سے باب 7)