مندرجات کا رخ کریں

ڈلیوری (کرکٹ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ڈلیوری یا بال کرکٹ کے کھیل میں گیند بازی کے دوران میں بلے باز کی طرف ایک بار پھینکی گئی بال کو کہا جاتا ہے۔ ویسے تو ایک روزہ میں 50 اوور اور ٹیسٹ میں کئی سو اوور ہو سکتے ہیں اور ہر اوور میں ایک گیند باز، قبول شدہ 6 بار یہ عمل دوہراتا ہے، لیکن اس 6 بار کو ہر بار الگ الگ ڈلیوری یا بال کرانا کہا جاتا ہے۔

فیلڈنگ کرنے والی ٹیم کے گیند باز مخالف ٹیم کے بلے باز کو بال کراتے ہیں، جو پچ کے ایک سرے پر ووکٹوں کے قریب سے، پچ کے دوسرے سرے پر موجود ووکٹوں کے پاس کھیلنے کے لیے کھڑے مخالف ٹیم کے بلے باز کو کرائی جاتی ہے، گیند باز ڈلیوری کرتے ہوئے ایمپائر اور بلے باز کو آگاہ کرنے کا پابند ہوتا ہے کہ وہ اپنی ووکٹوں کی کس سمت سے ہو کر بال کرائے گا۔ گيند باز سیدھے یا الٹے، کسی بھی ہاتھ سے، تیز یا ہلکی بال کر سکتا ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]