مُطَفِّر
Appearance
حیاتیات اور بطور خاص سالماتی حیاتیات میں مطفر (Mutagen) ایک ایسے عامل یا agent کو کہا جاتا ہے کہ جو کسی جاندار (organism) میں موجود وراثی اطلاعات (عموما DNA) میں تبدیلی پیدا کر دے، اس طرح کی تبدیلی کو طفرہ یا mutation کہا جاتا ہے۔ یا یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ طفرہ پیدا کرنے والا عامل مطفر کہلاتا ہے۔
اور چونکہ طفرہ یا میوٹیشن کی پیدائش، سرطان کا موجب ہوا کرتی ہے اور اسی وجہ سے اکثر مطفرات (mutagens) سرطان کا موجب بھی ہوتے ہیں اور اسی وجہ سے ان کو مسرطن (carcinogens) بھی کہا جاتا ہے۔
مطفرات یا تو کیمیائی مرکبات ہوتے ہیں یا پر باردار تابکاری اور بالاۓ بنفشی شعاعیں۔ کسی مطفر کی طفرہ پیدا کرنے کی صلاحت کی طاقت کو اختبار امیس (Ames test) کے زریعئے ناپا جاتا ہے۔
مثالیں
[ترمیم]- نطری ترشہ (Nitrous acid)
- بالائے بنفشی شعاعیں (Ultraviolet rays)
- صوداصری ازائڈ (Sodium azide)
- گاما اور الفا شعاعیں
- اتھیڈیئم برومائڈ (EtBr) یہ مرکب بکثرت سالماتی حیاتیات کی تجربہ گاہوں میں استعمال ہوتا ہے، مثلا ھلامہ برقی رحلان کے تجربات میں
مزید دیکھیے
[ترمیم]- طفرہ (mutation)
- متوالیہ (sequencing)
- واحد نیوکلیوٹائیڈ کثیرشکلیت (single nucleotide polymorphism)
- ڈی این اے