ابتداء میں دو اہم الفاظ کی وضاحت اور انکے مفہوم کا فرق
وراثی امراض = Genetic diseases : یہ وراثوں میں پیدا ہونے والے مختلف نقائص کی وجہ سے نمودار ہونے والے امراض ہیں۔ یہ نقص ، قبل از پیدائش یعنی وراثتی (heredity) بھی ہو سکتا ہے اور بعداز پیدائش یعنی حصولی (acquired) بھی۔
وراثتی امراض = Hereditary diseases : یہ وراثوں میں پیدا ہونے والے مختلف نقائص کی وجہ سے نمودار ہونے والے امراض ہیں۔ یہ نقص ، قبل از پیدائش یعنی وراثتی (heredity) ہوتا ہے اور اسی لیۓ انکو پیدائشی امراض بھی کہتے ہیں۔