مندرجات کا رخ کریں

رجفان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
برقی قلبی تخطیط کا ایک نمونہ ؛ جو اذینی رجفان (atrial fibrillation) کی کیفیت کو واضح کرتا ہے (بالائی تخطیط) جس میں کہ وہ p موج ناپیدا یا غائب ہے کہ جو عام یا طبیعی (نارمل) طور پر ECG میں QRS سے پہلے مشاہدے میں آتی ہے (نچلی تخطیط ؛ جامنی تیر)۔
چند اہم الفاظ

اذینی
اذینی رجفان
اذینہ
اذینہ رجفان
ازالۂ رجفان
مزیل رجفان
رجفان
مِرجاف
رفرفہ
رفرفہ رجفان
بطینی
بطینی رجفان

Atrial
Atrial fibrillation
Auricular
Auricular fibrillation
Defibrillation
Defibrillator
Fibrillation
Fibrillator
Flutter
Flutter-fibrillation
Ventricular
Ventricular fibrillation

رجفان (rajfan / fibrillation) دل کی ایک ایسی حرکت کو کہا جاتا ہے جس میں اس کی حرکت کا نظم و ضبط اور آہنگ قائم نہیں رہتا اور اس کی حرکت بے نظم، تیز اور لامتعاصر (unsynchronized) ہوجاتی ہے۔ رَجَفان (rajfan) کا لفظ رَجَف (rajaf) سے بنا ہے جس کے معنے ارتعاش، تھرک یا کسی بھی بیترتیب حرکت کے ہوتے ہیں۔ رجفان قلب کی دو اہم اور بڑی اقسام ہوتی ہیں، جن کی تفصیل کے لیے ان کے صفحات دیکھیے۔

  1. اذینی رجفان (atrial fibrillation)
  2. بطینی رجفان (ventricular fibrillation)
برقی قلبی تخطیط (ECG) کا ایک نمونہ ؛ جو بطینی رجفان (ventricular fibrillation) کی امواج کو ظاہر کرتا ہے۔ دقیق نسخہ دیکھنے کے لیے تصویر پر کمپیوٹر ماؤس کا تیر دبائیے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]