رام چند پاکستانی
رامچند پاکستانی | |
---|---|
ڈرامے کا پوسٹر | |
ہدایت کار | مہرین جبار |
پروڈیوسر | جاوید جبار |
تحریر | جاوید جبار |
منظر نویس | سید محمد احمد |
ستارے | |
موسیقی |
|
سنیماگرافی | سفیان خان |
ایڈیٹر | اسیم سنہا |
پروڈکشن کمپنی | |
تقسیم کار | |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 103 منٹ |
ملک | پاکستان |
زبان | اردو |
بجٹ | روپیہ 0.60 کروڑ (US$56,000) [1] |
رامچند پاکستانی ایک پاکستان کی اردو زبان میں بننے والی فلم ہے۔ یہ ایک ڈرامے کی شکل میں ہے اور فلم کی ہدایت مہرین جبار دی تھی جب کہ فلمسازی جاوید جبار کی تھی۔[2] اس فلم میں نندتا داس، راشد فاروقی، سید فاضل حسین، ماریہ واسطی اور نعمان اعجاز اہم کردار نبھائے تھے۔ یہ فلم ایک بچے کی حقیقی کہانی پر مبنی ہے جو غیر ارادی طور پر پاکستان میں داخل ہوتا ہے اور کس طرح اس سے اس کا خاندان انتہائی الجھن کا شکار ہوتا ہے۔[3] یہ فلم بھارت میں بھی جاری ہوئی تھی۔[4]
کہانی
[ترمیم]چمپا (نندتا داس ایک ہندو خاتون ہے جو اچانک اکیلی پڑ جاتی ہے جب اس کا جواں سال لڑکا اور شوہر بھارت پاکستان سرحد پر موجود اپنے گاؤں سے غائب ہو جاتے ہیں جو تھرپارکر کے ننگرپارکر علاقے پاس واقع ہے۔ اس فلم میں بھارت-پاکستان سرحد کو جون 2002ء کے دور میں عبور کرنے کو دکھایا گیا ہے، جب دونوں ملکوں کے بیچ جنگ جیسی صورت حال تھی۔ اس ڈرامے کے اصل کردارجو سرحد عبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں دو پاکستانی ہندو اچھوت دلت خاندان کے ارکان رہے ہیں اور اپنے اس غیر ارادی عمل سے ایک عورت، ایک آدمی اور ان کا بچہ متاثر ہوتا ہے۔
اس کہانی کا کلیدی حصہ اس بات کو دکھاتا ہے کہ کس طرح ایک آٹھ سالہ پاکستانی بچہ اپنی ماں سے بچھڑکر قیدی بننے کا صدمہ جھیلتا ہے، جس کے ساتھ اس کے والد بھی بھارت میں قید ہوتے ہیں کیونکہ یہ ملک ان دونوں کے ملک پاکستان سے غیر دوستانہ تعلقات رکھتا ہے۔ اس دوران یہ عورت جو بہ یک وقت ماں اور بیوی رہتی ہے، اچانک عزیزوں کے غائب ہوجانے سے دل برداشتہ ہو کر اپنی زندگی کا ایک نیا باب شروع کرتی ہے، جس میں صرف اپنی بقا کے لیے جدوجہد مرکوز ہوتی ہے۔
کردار
[ترمیم]- نندتا داس چمپا کے طور پر
- سید فضل حسین کم سن رامچند کے طور پر
- نوید جبار بالغ رامچند کے طور پر
- راشد فاروقی شنکر کے طور پر
- ماریہ واسطی کملا کے طور پر
- نعمان اعجاز عبد اللہ کے طور پر
- عدنان شاہ شرما کے طور پر
- آدرش ایاز موتی کے طور پر
- فاروق پاریو سُریش کے طور پر
- شہود علوی آصف حسین کے طور پر
- ژالے سہروردی لکشمی کے طور پر
- عاطف بدر لالو کے طور پر
- سلیم معراج وِشیش کے طور پر
- سیف حسن مراد کے طور پر
- راؤ سلیم تفتیش کنندے کے طور
- کریم بخش بلوچ، بلوچ کے طور پر
- ماسٹر یعقوب بابا گل کے طور پر
- حسن نیازی دیپک کے طور پر
- کریم رضا پروفیسر کے طور پر
- محمد رفیق بنگالی کے طور پر
- سجاد شاہ انسپکٹر کے طور پر
- اقبال موتی لانی مولوی کے طور پر
- انیس چاچر کیپٹن سلیم کے طور پر
نغموں کے سریلے دُھن
[ترمیم]نغموں کے دھنوں کی تیاری دیبوجیوتی مشرا نے کی تھی اور اس میں حسب ذیل نغمے ہیں:
شمار | نغمہ | گلوکار | دھن | وقت |
01 | تیری میری پریت | شُبھا مُدگل | دیبوجیوتی مشرا | 5:34 |
02 | اللہ میگھ دے | شُبھا مُدگل & شفقت امانت علی | دیبوجیوتی مشرا | 4:41 |
03 | پھر وہی راستے | شفقت امانت علی | دیبوجیوتی مشرا | 5:52 |
04 | کھڑی نیم کے نیچے | مائی بھگی | دیبوجیوتی مشرا | 5:24 |
05 | ترین پوندا | ایلن فقیر | دیبوجیوتی مشرا | 6:09 |
06 | میری مات | ساز | دیبوجیوتی مشرا | 4:19 |
اعزازات
[ترمیم]ٓٓاس فلم کو حسب ذیل ایوارڈ حاصل ہوئے:
- فِپریسکی پرائز بین الاقوامی فلمی نقادوں کی فیڈریشن ایشین فلم فیسٹول، جولائی، 2008ء کو دیا گیا۔،
- 13ویں ستیاجیت رے ایوارڈ لندن فلم فیسٹول کے موقع پر اعزازی تذکرہ کیا گیا تھا۔۔
- راشد فاروقی کے لیے بہترین ایوارڈ، کارا فلم فیسٹول، پاکستان، 2009ء کے موقع پر
- فری بورگ بین الاقوامی فلم فیسٹول، سویٹزرلینڈ، مارچ 2009ء کے موقع پر۔
- 2010ء پاکستانی میڈیا ایوارڈ
- 2012ء سارک فلم ایوارڈ۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]- گوری مندر، میری ماٹی نغمے کے فلمائے جانے کا مقام# ننگرپارکر بودھیسر مندر: ترین پونڈا نغمے کے فلمائے جانے کا مقام
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Pakistani movie to play in India"۔ DAWN۔ 19 جولائی 2008۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 دسمبر 2013
- ↑ "Ramchand-Pakistani – Trailer – Cast – Showtimes"۔ نیو یارک ٹائمز۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جولائی 2016
- ↑ "Ramchand Pakistani"۔ The Times of India۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جولائی 2016
- ↑ "Kolkata release of Pak film in limbo"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جولائی 2016
بیرونی روابط
[ترمیم]- دفتری ویب سائٹ
- رام چند پاکستانی آئی ایم ڈی بی پر
- فلم کے ہدایتکار سے گفتگوآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ mastyspot.net (Error: unknown archive URL)
- فلم کا تنقیدی جائزہ (2008ء)
- فلم کا تفصیلی جائزہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ omarsfilmblog.blogspot.com (Error: unknown archive URL)