دریائے پیس
دریائے پیس کینیڈا کا ایک دریا ہے جو راکی پہاڑوں سے شروع ہوتا ہے۔ یہ پہاڑی سلسلہ برٹش کولمبیا کے شمال میں واقع ہے۔ یہ دریا بہتا ہوا شمالی البرٹا سے بھی گذرتا ہے۔ آگے چل کر یہ دریا دریائے سلیو میں شامل ہو جاتا ہے جو بذاتِ خود آگے چل کر دریائے میکنزی سے جا ملتا ہے۔ دریائے میکنزی دنیا کا 12واں طویل ترین دریا ہے۔
جغرافیہ
[ترمیم]بہاؤ
[ترمیم]یہ دریا کل 1923 کلومیٹر طویل ہے۔ پیس کے مقام پر یہ دریا دریائے سلیو سے جا ملتا ہے۔ اس مقام پر اس دریا کا اوسط بہاؤ 2161 مکعب میٹر فی سیکنڈ شمار کیا گیا ہے۔
پن بجلی کی پیداوار کے لیے اس دریا پر انسانی بنائی ہوئی بڑی جھیل ولسٹن جھیل موجود ہے۔ آگے چل کر یہ دریا جھیل ڈائنو سار سے گذرتا ہے اور پھر آگے مشرق کو بہتے ہوئے البرٹا سے گذرتا ہے۔ البرٹا میں یہ دریا وُوڈ بفیلو نیشنل پارک سے ہوتا ہوا دریائے سلیو میں شامل ہو جاتا ہے۔ انجام کار یہ سارا پانی بحر منجمد شمالی میں جا گرتا ہے۔
ویکی ذخائر پر دریائے پیس سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |