جیومورفولاجی
Appearance
ایک سائنس جس میں زمین کی اشکال اور ان کی صورت گری کے عمل کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ جیو مور فولاجی تین یونانی الفاظ کا مرکب لفظ ہے جیو یعنی زمین، مورفی یعنی شکل اور لوگوس یعنی مطالعہ اس طرح جیو مور فولاجی کے معنی زمینی اشکال کا مطالعہ ہوئے۔ جیو مور فولاجی میں اشکال زمینی پر غور کیا جاتا ہے کہ وہ اس صورت میں کیسے ظاہر ہوئیں؟ ان کی تا ریخ حرکیات پر تحقیق کی جاتی ہے اور پھر ان سب کے ساتھ مختلف ریاضیاتی اعدادو شمار کو شامل کر کے مستقبل کی صورت گری کی پیش گوئیاں کی جاتی ہیں۔ جیو مور فولاجی کا استعمال جغرافیہ، جیالوجی، آرکیالوجی، انجینئری جیالوجی اور جیو میٹریکل انجنیئرنگ اور اس سے متعلقہ تمام تحقیقی شعبہ جات میں ہوتا ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Gilbert, Grove Karl, and Charles Butler Hunt, eds. Geology of the Henry Mountains, Utah, as recorded in the notebooks of GK Gilbert, 1875–76. Vol. 167. Geological Society of America, 1988.