جوہری رداس
Appearance
کسی کیمیائی عنصر کا جوہری رداس یا جوہری نصف قطر (انگریزی: atomic radius) دراصل اس عنصر کے جوہروں کی جسامت کی پیمائش ہے۔ عام طور پر کسی جوہر کے نویہ کے مرکز سے اس گرد گردش کرتے برقات کے خولوں (shells) کی حدود تک کا فاصلہ جوہری رداس کہلاتا ہے۔ تاہم ابھی تک جوہر میں برقیہ خولوں (electron shells) کی حدود کا طبیعی تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔