جوجی خان
| ||||
---|---|---|---|---|
(منگولی میں: Зүчи) | ||||
معلومات شخصیت | ||||
پیدائش | سنہ 1182ء قراقرم شہر |
|||
وفات | جنوری1227ء (44–45 سال) دشت قپچاق |
|||
وجہ وفات | زہر | |||
شہریت | منگول سلطنت [1] | |||
اولاد | اردو خان ، باتو خان ، برکہ خان ، شیبان ، توکا تیمور | |||
والد | چنگیز خان | |||
والدہ | بورتے | |||
بہن/بھائی | ||||
خاندان | چنگیز خاندان | |||
دیگر معلومات | ||||
پیشہ | عسکری قائد | |||
درستی - ترمیم |
جوجی خان (Mongolian: Зүчи، Züchi) چنگیز خان کا سب سے بڑا بیٹا تھا۔ انگریزی میں انھیں Jochi Khan نام سے پہچانا جاتا ہے۔
جغرافیہ
[ترمیم]جوجی خان کو ان کے والد کی طرف سے سائبیریا، قپچاق، روس، ازبکستان اور، قازقستان کا علاقہ دیا گیا۔
تاریخ
[ترمیم]چنگیز خان نے ان کو چغتائ خان کے ہمراہ خوارزم کے محمد شاہ کے خلاف مہم پر روانہ کیا۔ شاہ تو ان کے ہاتھ نہ لگا مگرانہوں نے س کے تمام علاقے زیرنگیں کیے اور ان فتو حات کے بعد تمام آبادیوں کو زمین بوس اور مخلوق خدا کا قتال کیا اور بے شمار ظلم کیے.جوجی کی وفات 1227ء میں ہوئی.
اولاد
[ترمیم]چنگیز خان نے جوجی خان کے بیٹے باتو خان کو اس کا جانشین بنا کر ترکستان سے روم تک کا علاقہ بخش دیا جبکہ اردو خان جوجی خان کا سب سے بڑا بیٹا تھا۔ 13 صدی میں اس کی اولاد نے اسلام قبول کر لیا۔ 18 صدی تک قپچاق اور روسی علاقوں پر حکمران رہے۔ اس کی اولاد میں شیبانی خان نے 15 صدی میں تاشقند سے سمرقند اور ہرات تک اپنی سلطنت کو دسعت دے کر حکومت کی۔ اردوئے زریں کہلانے والے مغل اسی کی اولاد تھے۔ ان کی دو مشہور شہر سرائے اور استراخان بتائے جاتے ہیں۔ ان میں ایک حکمران تفتمش کا نام امیر تیمور سے جنگ کی وجہ سے مشہور ہوا۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Jochi
قاضی محمد اقبال چغتائ : وسط ایشیا کے مغل حکمران۔ چغتائ ادبی ادارہ، لاہور۔ 1983ء۔ صفحہ 29-30