تفریح
تفریح (entertainment) سے مُراد کوئی بھی ایسی سرگرمی ہے جو لوگوں کو فرصت کے اوقات میں اپنے آپ کو محظوظ یا مسرور (amuse) کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
تفریح عموماً ایک ساکن یا بے حرکت سرگرمی ہوتی ہے مثلاً متحرک فلم (movie) یا اوپرا وغیرہ دیکھنا۔ جبکہ فرحت (amusement) کی متحرک یا فعال اشکال، جیسا کہ کھیل وغیرہ، کو زیادہ تر تفنّن (recreation) میں شمار کیا جاتا ہے۔ سرگرمیاں مثلاً ذاتی پڑھائی یا کسی موسیقی ادات (musical instrument) کی ممارست (practice) کو مشاغل سمجھا جاتا ہے۔
وہ صنعت جو تفریح فراہم کرتی ہے اُسے تفریحی صنعت یا تفریحیات کہاجاتا ہے۔ تفریح کی کئی اقسام ہیں مثلاً: سنیما، جلوہ کاری، کھیل، لعبہ جات (games) اور سماجی رقص (social dance) وغیرہ۔ کٹھ پتلیاں (puppets)، مسخرے (clowns)، سوانگ (mimes) اور کارٹونات وغیرہ بچوں کو راغب کرتے ہیں، تاہم بڑے بھی بعض اوقات انھیں تفریح بخش پاتے ہیں۔
تفریحیات پر سب سے بڑی تنقید یہ کی جاتی ہے کہ یہ معنی خیز سمجھی جانے والی سرگرمیوں مثلاً مطالعے اور رضاکاری (volunteering) وغیرہ سے لوگوں کا پیسہ اور وقت دوسری طرف مبذول کرتی ہیں۔
نیز دیکھیے
[ترمیم]- بیرون اداکاری (busking)
- فرارپسندی (escapism)
- فرصت (leisure)
- ادب (literature)
ویکی ذخائر پر تفریح سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
__LEAD_SECTION__
[ترمیم]تفریح ایک فرصت کی سرگرمی ہے اور فرصت صوابدیدی وقت ہے۔ [1] "تفریح کے لیے کچھ کرنے کی ضرورت" انسانی حیاتیات اور نفسیات کا ایک لازمی عنصر ہے۔ [2] تفریحی سرگرمیاں اکثر لطف اندوزی، دلچسپی یا خوشی کے لیے کی جاتی ہیں اور انھیں " لطف " سمجھا جاتا ہے۔