مندرجات کا رخ کریں

اگاتھا کرسٹی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ڈیم اگاتھا کرسٹی
Dame Agatha Christie
پیدائشاگاتھا میری کلیریسا ملر
Agatha Mary Clarissa Miller
15 ستمبر 1890(1890-09-15)
ٹورکیے، ڈیون، انگلستان
وفات12 جنوری 1976(1976-10-12) (عمر  85 سال)
ویلیگفورڈ، آکسفررڈ شائر، انگلستان
قلمی ناممیری ویسٹماکوٹ
پیشہناول نگار/مختصر کہانی نویس/ڈراما نگار/شاعر
قومیتبرطانوی
اصنافقتل اسرار، سنسنی خیز، جرم افسانہ، سراغ رساں، رومانوی
ادبی تحریکسراغ رساں افسانوں کا سنہری دور
شریک حیاتآرچیبالڈ کرسٹی (1914–1928)
میکس میلوان (1930–1976; ان کی موت)
اولادروزالیڈ ہکس (1919–2004)
ویب سائٹ
http://www.agathachristie.com

اگاتھا کرسٹی (پورا نام: اگاتھا میری کلیریسا ملر ) (1890–1976) جاسوسی کہانیاں لکھنے والی عالمی شہرت یافتہ مصنفہ، انھیں جاسوسی کہانیاں لکھنے والی تاریخ کی عظیم ترین مصنفہ سمجھا جاتا ہے، اس بات کا انداہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گنیز بک آف ریکارڈ کے مطابق دنیابھر میں شیکسپئیر کے بعد یہ واحد مصنفہ ہیں جن کی کتابیں سب سے زیادہ تعداد میں فروخت ہوئی ہیں۔ 2006ء کے اعدادوشمار کے مطابق ان کی لکھی ہوئی کہانیوں کے ایک ارب سے زائد نسخے فروخت ہوئے تھے۔ آگاتھا 1890ء میں انگلینڈ کے علاقے ٹارکی میں پیدا ہوئیں، اور1976ء میں آکسفورڈ شائر، انگلینڈ میں وفات ہائی۔ اگاتھا نے کل 66 جاسوسی ناولزاور 153مختصر کہانیوں کے 14 مجموعے لکھے جو اب تک سو سے زائد زبانوں میں ترجمہ ہو چکے ہیں۔ یوں تو آگاتھا کرسٹی جرائم اور سراغ رساں پر مبنی جاسوسی کہانیوں کے لیے جانی جاتی ہیں، لیکن آپ نے میری ویسٹماکوٹ کے قلمی نام سے رومانوی ناول بھی لکھے اور کئی پراسرار، سنسنی خیز اور ماورائی کہانیاں بھی تحریر کیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]