مندرجات کا رخ کریں

الخلیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سرکاری نام
دیگر نقل نگاری
 • عربیالخليل
 • دیگر تلفظالخلیل (دفتری)
الحلیل (غیر سرکاری)
 • عبرانیחֶבְרוֹן
ڈاؤن ٹاؤن حبرون
ڈاؤن ٹاؤن حبرون
حبرون
Municipal Seal of Hebron
محافظہالخلیل
حکومت
 • قسمشہر (سے 1997)
 • سربراہ بلدیہتیسیر ابو سینیہ
رقبہ
 • دائرہ کار74,102 دونم (74.102 کلومیٹر2 یا 28.611 میل مربع)
آبادی (2007)
 • دائرہ کار250,000
ویب سائٹwww.hebron-city.ps

حبرون یا الخلیل ( عبرانی: חֶבְרוֹן ؛ مطلب: متحد جماعت، اتحاد) فلسطین کا ایک شہر ہے۔ اس کا پرانا نام قریت اربع یعنی چار شہر تھا۔ یہ فلسطین میں ایک بلند مقام ہے۔ یہ بحیرہ روم سے 3040 فٹ / 962 میٹر اونچا ہے اور یروشلم سے 19 میل / 31 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔ یہودی مؤرخ فلا ویس یو سیفس کے مطابق یعقوب کے سب بیٹے ماسوا یوسف یہاں دفنائے گئے۔

بائبل میں

[ترمیم]

کتاب گنتی میں لکھا ہے کہ یہ شہر مصر کے شہر ضعن سے سات سال پہلے آباد ہوا۔[1] یعنی یہ مصری شہر تانس کے زمانے میں تقریباً 1720 ق م آباد ہوا۔ ابراہیم بہت عرصے تک اِس کے قریب مقیم رہے۔[2] اُس وقت یہاں بنی حِت رہتے تھے جن سے اس نے خاندانی گورستان کے لیے مکیفلہ کا کھیت خریدا۔[3] یہاں ابراہیم، اُس کی بیوی سارہ، اسحاق اور ربقہ، یعقوب اور لیاہ دفنائے گئے۔[4]

تفصیلات

[ترمیم]

الخلیل کی مجموعی آبادی 250,000 افراد پر مشتمل ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. گنتی 13:22
  2. پیدائش 13:18
  3. پیدائش باب 23
  4. پیدائش 49:31 / 50:13