مندرجات کا رخ کریں

اشیتا دتہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اشیتا دتہ
اشیتا دتہ 2018ء میں اندھیری ممبئی کے کلب میں

معلومات شخصیت
پیدائش 26 اگست 1990
(age 29)
جمشید پور, بہار, بھارت
(now in جھارکھنڈ, بھارت)
رہائش ممبئی   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قومیت ہندوستانی
شریک حیات وتسل سیتھ (شادی. 2017)
بہن/بھائی
عملی زندگی
پیشہ اداکارہ
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

اشیتا دتہ (پیدائش 26 اگست 1990ء) ایک بھارتی اداکارہ اور ماڈل ہے جو فلموں اور ٹیلی ویژن سیریل میں کام کرتی ہے۔ اشیتااداکارہ تنوشری دتہ کی چھوٹی بہن ہیں،اشیتا دتہ نے 2013ء میں اسٹار پلس کے سوپ اوپیرا ڈراما ایک گھر بناؤں گا میں پونم کے کردار سے ٹیلی ویژن میں قدم رکھا تھا۔ دو سال بعد ، انھوں نے فلم درشیم (2015ء) سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔

فی الحال ، وہ کلر ٹی وی کے شو بے پناہ پیار میں پرگتی کے کردار میں نظر آرہی ہیں۔ [1]

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

اشیتادتہ کی پرورش جمشید پور ، جھارکھنڈ میں ایک بنگالی ہندو خاندان میں ہوئی۔ [2] انھوں نے جمشید پور میں ڈی بی ایم ایس انگلش اسکول میں تعلیم حاصل کی اور ممبئی میں میڈیا اسٹڈیز کی تعلیم حاصل کی۔ ان کی بہن ، تنوشری دتہ بھی ایک ماڈل اور اداکارہ ہیں جنہیں فیمینا مس انڈیا کا ٹائٹل (2004) جیتنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ [3]

کیریئر

[ترمیم]

تیلگو فلمیں ، ٹیلی ویژن میں شروعات اور بالی ووڈ میں ابتدا (2012 تا 2015)

[ترمیم]

2012 میں، اشیتا دتہ کے ساتھ ساتھ فلم چناکیوڈو کے ساتھ تیلگو فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اس فلم میں ان کے مدمقابل اداکار تانش تھے۔ اسی سال ، انھوں نے اپنی بہن تنوشری دتہ کے ساتھ ڈراما فلم ینیڈو مانسالی میں اداکاری کی۔ یہ دونوں فلمیں تجارتی اعتبار سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

2013 میں ،اشیتا دتہ نے اسٹار پلس کے سوپ اوپیرا ڈراما ایک گھر بناؤں گا میں ٹی وی اداکار راہل شرما کے مدمقابل ٹیلی ویژن انڈسٹری میں قدم رکھا ، جس میں وہ شرما کے کردار سے شادی کرنے والی ایک لڑکی ، پونم ناتھ کے کردار میں جلوہ گر ہوئیں جسے اس مشکوک کیفیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ وہ کس طرح اس کے والدین کی دیکھ بھال کرے گی۔ جون 2014 میں اس شو کی تکمیل تک انھیں لوگوں اور ٹیلی ویژن کے بڑے ایوارڈ تقریبات میں متعدد ایوارڈز اور نامزدگیوں کے ذریعے تعریف سے سراہا گیا۔

ٹیلی ویژن میں قدم رکھنے کے بعد ، اشیتا دتہ نے سسپنس تھرلر فلم درشیم (2015) سے بالی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھا ۔ جس میں ان کے ساتھ اداکار اجے دیوگن ، تبو اور شریا سرن تھے، فلم میں انھوں نے انجو سلگاؤنکر کا کردار ادا کیا ، جو اجے دیوگن کی طرف سے ادا کیے کردار وجے سلگاؤنکر کی بڑی بیٹی ہے اور بارہویں کلاس میں پڑھتی ہے۔ دنیا بھر میں تقریبا 1.10 ارب (امریکا 16 ملین $)آمدنی کے ساتھ،درشیم باکس آفس پر ایک ہٹ ثابت ہوئی.

ٹیلی ویژن میں واپسی اور اس سے آگے (2016 – موجودہ)

[ترمیم]

2016 میں، اشیتادتہ میں ٹیلی ویژن شوز کے جانب دوبارہ لوٹ آئیں اور لائف اوکےچینل کے تھرلر رشتوں کا سوداگر۔ بازیگر جس میں وہ اداکار وتسل سیٹھ کے مدمقابل تھیں، شو کم ٹی آر پی ریٹنگ کی وجہ سے 3 ماہ بعد ختم ہو گیا۔ اگلے سال ، اشیتا دتہ نے فلم راجا راجندر (2017) سے کنڑ فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔ یہ فلم باکس آفس کی فلاپ تھی۔ اس سال کے آخر میں ، اس نے رومانٹک مزاحیہ فلم فرنگی میں اداکار / مزاح نگار اداکار کپل شرما کے مدمقابل بطور ہیروئن مرکزی کردار ادا کیا۔ یہ فلم بھی کاروباری لحاظ سے ناکام تھی۔

2018 میں، وتسل سیٹھ سے شادی کرنے کے بعد، اشیتا دتہ وتسل اور ٹی وی اداکارہ امرپالی گپتا کے ساتھ کلرز ٹی وی کی سپر نیچرل سیریز کون ہے؟ کے دوسرے سیزن کون ہے؟ – خوف کا ایک نیا آدھیائے ۔ جو 8 اقساط پر مشتمل تھا۔ اس سیریز میں اشیتا دتہ نے ویشنوی واجپئی کا اہم کردار اداکیا جو Matrika دیوی کی ویشنوی ، کا دوسرا جنم ہوتی ہے جو یتن (وتسل سیٹھ) سے شادی کرتی ہے جو ہیرانکشیا کا دوسرا جنم ہوتا ہے۔ یہ، شو اکتوبر 2018 میں ختم ہوا۔

جون 2019 سے ، اشیتا دتہ پرل وی پوری مدمقابل کلرز ٹی وی کے ڈراما بے پناہ پیار میں پرگتی کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

ذاتی زندگی

[ترمیم]

ایشیتا دتہ نے اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ اور سابق ساتھی اداکار وتسل شیٹھ سے 28 نومبر 2017 کو ممبئی میں شادی کی۔ [4] [5]

فلموں کی فہرست

[ترمیم]

فلم

[ترمیم]
سال فلم زبان کردار نوٹ
2012 چنکیوڈو تیلگو سویتا
یینیڈو مانسالی کناڈا
2015 راجا راجندر
درشیم ہندی انجو سالگاؤںکر
2017 فرنگی سرگی
2018 لشتم پشتم زیانہ
2019 سیٹرز پرینا
بلینک حسنہ

ٹیلی ویژن

[ترمیم]
سال دکھائیں کردار چینل نوٹ
2013–2014 ایک گھر بناؤں گا پونم ناتھ اسٹار پلس
2013 نچ بلیے 6 مہمان
2016 رشتوں کا سوداگر۔ بازیگر اروندھتی تریویدی لائف اوکے
2018 کون ہے؟ وشنوی چودھری کلرز ٹی وی
بے پناہ مہمان
2019 – موجودہ بے پناہ پیار پراگتی ملہوترا [6] [7]
2019 خطرہ خطرہ خطرہ خود

ایوارڈز اور نامزدگی

[ترمیم]
سال ایوارڈ قسم دکھائیں نتیجہ
2013 اسٹار پریوار ایوارڈ پسندیدہ بیٹی ایک گھر بناؤں گا | rowspan="2" style="background: #FDD; color: black; vertical-align: middle; text-align: center; " class="no table-no2"|نامزد
2014 Favourite Beti

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Pearl V Puri and Ishita Dutta's season 2 of Kasam Tere Pyaar Ki gets its title; READ"۔ PINKVILLA (بزبان انگریزی)۔ 07 مئی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اگست 2019 
  2. "Working with Ajay Devgn, Tabu and Nishikant was superb - Ishita Dutta"۔ Bollywood Hungama۔ 31 July 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اگست 2016 
  3. "Ishita Dutta: I support my sister because she is supporting the truth - Times of India ►"۔ The Times of India (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اگست 2019 
  4. "Ishita Dutta And Vatsal Sheth are now married. See Pics"۔ ndtv.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 نومبر 2017 
  5. "Photo: Ishita Dutta and hubby Vatsal Sheth celebrate their first marriage Anniversary in Bali - Bollywood celebs on a vacation"۔ The Times of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اگست 2019 
  6. "Ishita Dutta to play the lead in 'Kasam - Tere Pyaar Ki' - Times of India"۔ The Times of India (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اگست 2019 
  7. "Ishita Dutta: "Bepanah Pyaar is a show about Love with a mystery" | Exclusive"۔ www.timesnownews.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اگست 2019 

بیرونی روابط

[ترمیم]
  • Ishita Dutta