مندرجات کا رخ کریں

آمین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

آمين (عبرانی: אָמֵן؛ یونانی: ἀμήν) ایک قدیم سامی الاصل لفظ جو عبرانی سے عربی زبان میں آیا ہے۔ آمین کے معنی علمائے تفسیر نے یوں بیان کیے ہیں:

  1. اے خدا ہماری دعا قبول فرما
  2. ایسا ہی ہو
  3. درست

یہ کلمہ ابراہیمی ادیان یہودیت، مسیحیت اور اسلام میں مخصوص عبادتوں اور ہر دعا کے بعد پڑھا جاتا ہے۔ انگریزی میں اس کا تلفظ آمِن (Amen) ہے۔ نیز یہ کلمہ مذاہب ثلاثہ کے تمام قدیم و جدید مخطوطات میں پایا جاتا ہے۔[1] یہودی شریعت کا پیروکار ایک یہودی اس کلمے کو مختلف عبادات اور تناظر میں ادا کرتا ہے۔[2] عیسائیت میں عبادت اور مناجات کے بعد ادا کیا جاتا ہے۔ [3]اور دعائے ربانی کے بعد کہا جاتا ہے۔ [4] اہل سنت مسلمان، یہودی اور عیسائی چا ہے کسی بھی زبان کے ہوں آج تک اپنی عبادات اور نمازوں میں اور قرأت سورہ فاتحہ کے بعد پڑھتے ہیں لیکن اہل تشیع نماز میں بعد فاتحہ نہیں پڑھتے بلکہ اسے نقص نماز سمجھتے ہیں۔ .[5][6]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Amen"۔ Catholic Encyclopedia۔ 2007-09-05 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اگست 2007 
  2. Orach Chaim 56 (amen in kaddish); O.C. 124 (amen in response to blessings recited by the prayer reader); O.C. 215 (amen in response to blessings made by any individual outside of the liturgy).
  3. Harper, Douglas. "amen". قاموس علم اشتقاق الألفاظ. اطلع عليه بتاريخ 20 أغسطس 2007.
  4. Wycliffe. "Matthew 6:9–15". Wycliffe Bible.
  5. "قول: آمين في الصلاة » هل قول آمين مبطل للصلاة؟ مركز الأبحاث العقائدية"۔ 03 اگست 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اکتوبر 2018 
  6. شاہکار اسلامی انسائیکلوپیڈیا، جلد اوّل