کارل چہارم، مقدس رومن شہنشاہ

(کارل 4 سے رجوع مکرر)

کارل 4 یا چارس چہارم (چیک میں:Karel IV) (ولادت:13 مئی 1316 وفات: 29 نومبر 1378) خاندان لوکسنبورگ کا ایک مشہور چیکی شاہ اور مقدس روم سلطنت کا شہنشاہ تھا جو 1346 سے 1378 تک بوہیمیا کا بادشاہ رہا۔ کارل 4 13 مئی 1316 میں پراگ میں پیدا ہوا۔ ان کا والد کا نام یان لوکسنبورگ تھا۔ کارل 4 نے فرانس میں لاطینی اور فرانسیسی کی تعلیم حاصل کی۔

کارل 4
Karel IV
1346 - 1378
پیشروJan Lucemburský
جانشینVáclav IV
نسلVáclav IV.
والدJan Lucemburský
والدہEliška Přemyslovna
پیدائش1316
پراگ
وفات1378
پراگ

تخت نشینی

ترمیم

شاہ یان لوکسنبورگ کی وفات کے بعد کارل 4 1346 کو تخت نشین ہوا اور حکومت کو اپنے ہاتھوں میں لے لیا۔ ان کی حکومت نے سیاست، اقتصاد اور شہروں کی ترقی پر اچھا اثر ڈالا۔ انھوں نے پراگ کو وسعت دی اور یہاں یونیورسیٹی کی بنیاد لگی جو کارل یونیورسیٹی (چارلس یونیورسٹی) کے نام سے مشہور ہے۔ انھوں نے پراگ کو شاندار طریقہ سے تبدیل کیا۔ اس زمانے میں پراگ بھي مقدس رومی سلطنت کا اہم مرکز تھا۔ 1348 میں انھوں نے پراگ کے نزدیک عبادت، اپنے تحفظ اور آرام کے لیے ایک عظیم قلعہ تعمیر کیا جو کارلشٹین کے نام سے مشہور ہے۔

تصویریں

ترمیم
 
چیک سلطنت
 
کارلشٹین