پنچایت
Appearance
پنچایت یا گرام پنچایت بھارت کی سب سے چھوٹی خود مختار مقامی حکومت ہے۔ 2002ء کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں تقریبا 26500 گرام پنچایتیں ہیں۔
گرام پنچایت کے منتخب شدہ ارکان اپنوں میں سے پانچ سال کی مدت کے لیے ایک صدر یا سرپنچ اور ایک نائب صدر یا نائب سرپنچ کا انتخاب کرتے ہیں۔ سرپنچ گرام پنچایت کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتا ہے اور اس کے کام کاج کی نگرانی کرتا ہے۔ وہ گاؤں کے ترقیاتی منصوبوں کو نافذ کرتا ہے۔
ذمہ داریاں
[ترمیم]- تعمیری کاموں کا انضباط
- مقاماتِ عامہ پر دراندازی روکنا
- روایتی آبی وسائل کا تحفظ
- تالاب اور دیگر آبی ذخائر کا تحفظ
- اسواقِ عامہ کی نظمیت
- ماحولیات کی حفاظت