نانگاوالی
Appearance
نانگاوالی پاکستان کا ایک گاؤں ہے۔ یہ ضلع اٹک تحصیل پنڈی گھیب میں واقع ہے۔ یہ گاؤں پنڈی گھیب شہر سے پانچ کلومیٹر مشرق میں آباد ہے۔ یہ بلند و بالا پہاڑیوں کے بیچ میں ایک دلکش اور حیران کن نظارہ پیش کرتا ہے۔ یہاں کے لوگوں کا معاشی انحصار زیادہ تر زراعت پر ہے، اس کے علاوہ یہاں کی تقریبا" 35 فیصد آبادی کراچی میں مرغ بانی سے وابستہ ہے۔
یہاں کی آبادی جوں جوں بڑھتی گئی تو مختلف سیکٹرز کی شکل اختیار کرتی گئی اور اب یہ چار سیکٹرز پر مشتمل ہے، جن میں 'نانگاوالی'، 'ڈھوک سیدھن'، 'ڈھوک بیلہ' اور 'نئی آبادی شامل ہیں۔ اگرچہ یہ گاؤں زمانۂ قدیم سے آباد ہے لیکن اب تک یہ کسی بھی شعبے میں نمایاں ترقی حاصل نہیں کر پایا جس کی بڑی وجہ بنیادی سہولیات اور انسانی حقوق کی عدم موجودگی ہے، بدقسمتی سے آج کے جدید دور میں بھی یہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے، اب تک یہ پانی، گیس اور پکے راستوں کی سہولیات نہیں رکھتا۔