مندرجات کا رخ کریں

ماری 2

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ماری 2
اشاعت پوسٹر
ہدایت کاربالاجی موہن
پروڈیوسردھنش
تحریربالاجی موہن
ستارےدھنش
سائی پلوی
ٹووینو تھامس
ودیا پردیپ
کرشنا کولاسیکرن
ورلکشمی سرتھکمار
روبو شنکر
موسیقییون شنکر راجا[1]
سنیماگرافیاوم پرکاش
ایڈیٹرپراسنا جی کے
پروڈکشن
کمپنی
تاریخ نمائش
  • 21 دسمبر 2018ء (2018ء-12-21)
ملکبھارت
زبانتمل

ماری 2 2018ء میں جاری ہونے والی ایک بھارتی تمل زبان کی ہنگامہ خیز فلم ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار بالاجی موہن ہیں۔ یہ فلم 2015ء کی فلم ماری کا تسلسل (sequel) ہے۔ دھنش اس فلم کو اپنی فلم سازی کمپنی ونڈربار فلمز کے بینر تلے پروڈیوس کر رہے ہیں۔ دھنش نے فلم کو پروڈیوس کرنے کے علاوہ، فلم میں ماری کا مرکزی کردار بھی نبھایا۔[2][3] سائی پلوی، ورلکشمی سرتھکمار، ٹووینو تھامس اور کرشنا کولاسیکرن نے بھی فلم میں اہم کردار نبھائے۔[4]

فلم کا باضابطہ ٹریلر 5 دسمبر، 2018ء کو یوٹیوب پر جاری کیا گیا۔

کردار

[ترمیم]

تیاری

[ترمیم]

فلم کی شوٹنگ 22 جنوری، 2018ء کو شروع ہوئی۔[3] سائی پلوی نے فلم میں مرکزی اداکارہ کا کردار نبھایا،[2] جب کہ ٹووینو تھامس نے فلم میں ولن کا کردار نبھایا۔[5] شوٹنگ اگست 2018ء میں ختم ہوئی۔[6]

پچھلی فلم ماری کے سنیما گرافر اوم پرکاش اور ایڈیٹر پراسنا جی کے، اس فلم میں بھی ٹیکنیکل ٹیم کا حصہ ہیں۔ جب کہ یوّن شنکر راجا نے فلم کی موسیقی سنبھالی اور اے امارن، فلم کے آرٹ ہدایت کار ہیں۔ پچھلی فلم میں انی رودھ روی چندر نے موسیقی اور آر کے وجائی مروگن نے آرٹ سنبھالی تھی۔

موسیقی

[ترمیم]

فلم میں موسیقی یون شنکر راجا نے کمپوز کی، ان کی جگہ پچھلی فلم ماری میں انی رودھ روی چندر نے موسیقی سنبھالی تھی۔ فلم کے آڈیو حقوق ونڈربار فلمز نے اپنے پاس ہی رکھے ہیں۔ گانا "راؤڑی بیبی" جس کو دھنش اور دھی نے گایا، 27 نومبر، 2018ء کو سنگل کے طور پر جاری کیا گیا۔ گانا "ماریز انندھی" جس کو دھنش نے لکھا اور الائی راجا اور ایم ایم مناسی نے گایا، 10 دسمبر، 2018ء کو جاری کیا گیا۔

گانوں کی فہرست
نمبر.عنوانبولگلوکارطوالت
1."راؤڑی بیبی"دھنشدھنش، دھی4:44
2."ماری گیتو"یون شنکر راجادھنش، یون شنکر راجا، چناپونو3:46
3."ماریز انندھی"دھنشالائی راجا، ایم ایم مناسی4:20

اشاعت

[ترمیم]

ماری 2 21 دسمبر، 2018ء کو جاری کی گئی۔[7]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Yuvan is Maari 2’s music director
  2. ^ ا ب "Dhanush's Maari 2 Is Trending. Here's Why"۔ این ڈی ٹی وی۔ 28 September 2017۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 مارچ 2018 
  3. ^ ا ب "Maari 2 and Suriya 36 commence"۔ دی نیو انڈین ایکسپریس۔ 22 January 2018۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 مارچ 2018 
  4. "MAARI 2: CAST & CREW"۔ 20 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2018 
  5. https://www.thenewsminute.com/article/tovino-thomas-joins-maari-2-sets-76871
  6. https://timesofindia.indiatimes.com/entertainment/tamil/movies/news/dhanushs-maari-2-shoot-wrapped/articleshow/65363553.cms
  7. http://www.sify.com/movies/maari-2-to-release-on-december-21-imagegallery-kollywood-sliqelhdbjaii.html

بیرونی روابط

[ترمیم]