مندرجات کا رخ کریں

قومی کتب خانہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
قومی کتب خانہ اسپین میڈرڈ میں، قا ئم شدہ در 1712
اطالوی قومی مرکزی کتب خانہ فلورینس میں
قومی کتب خانہ آسٹریلیا
قومی کتب خانہ فن لینڈ، ہلسنکی۔

قومی کتب خانہ ان مخصوص کتب خانوں یا لائبریریوں کو کہا جاتا ہے جنہیں حکومتیں اپنے ملک کی جملہ معلومات محفوظ رکھنے کے لیے قائم کرتی ہیں۔ ان کتب خانوں میں ملک سے متعلق تمام علمی، فکری، تاریخی، جغرافیائی و سیاسی معلومات بہم پہنچائی جاتی ہیں اور انھیں محفوظ رکھنے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ عموما یہ معلومات legal deposit قانون کے ذریعہ حاصل کی جاتی ہیں، اس قانون کے تحت مصنفین و ناشرین نئی کتب کے ایک یا زائد نسخے قومی کتب خانہ میں جمع کرنے کے پابند ہوتے ہیں۔
قومی کتب خانے عوامی کتب خانوں کے برعکس بہت کم کتابیں مستعار لے جانے کی اجازت دیتے ہیں۔ ان قومی کتب خانوں میں تازہ شائع ہونے والی کتابوں، رسائل و مجلات کے ساتھ ساتھ انتہائی قیمتی کتابیں اور بسااوقات نادر مخطوطات اور اہم تصانیف بھی موجود ہوتی ہیں، عموما ان کتب خانوں میں کتابوں کی بھاری تعداد موجود ہوتی ہے اسی وجہ سے یہ کتابوں کے بڑے اور اہم مراکز سمجھے جاتے ہیں۔
چونکہ یہ کتب خانے کسی بھی ملک کی تہذیبی، ثقافتی، علمی، ادب و تاریخی معلومات و میراث کے مراکز ہوتے ہیں اس لیے حکومتیں ان کے قیام وبقا کو قومی فرض سمجھتی ہیں؛ بعض حکومتیں جن کے اقتصادی حالات کسی قومی کتب خانہ کے متحمل نہیں ہوتے، ملک میں موجود کسی بڑے کتب خانے کو قومی کتب خانہ کی ذمہ داریاں سونپ دیتی ہیں۔
واشنگٹن میں واقع کتب خانہ کانگریس دنیا کے اہم قومی کتب خانوں میں سے ایک ہے۔

ذمہ داریاں

[ترمیم]

قومی کتب خانوں کی ذمہ داریاں حسب ذیل ہیں:

  • ملک و بیرون ملک شائع ہونے والی تمام مطبوعات کو جمع و محفوظ رکھنا۔
  • ملکی و قومی کتابیات کا اجرا۔
  • ملک اور ملکی اداروں نیز کتب خانے کی خدمات پر مشتمل رہنما کتابچے تیار کرنا۔
  • اپنے ملک سے متعلق دنیا کی مختلف زبانوں میں شائع ہونے والے تمام مواد کو جمع کرکے ان کی تنظیم و حفاظت۔
  • قدیم و معاصر مخطوطات و دستاویز کی حفاظت۔
  • کتب خانوں سے متعلق ملکی و ملی معیارات (standards) کی اشاعت۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]