فرشتہ
Appearance
فرشتہ فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے جو اردو میں بھی اپنے اصل مفہوم اور ساخت کے ساتھ مستعمل ہے۔ خدا تعالٰے کی وہ مقدس و معصوم مخلوق جس کو نور سے پیدا کیا گیا ہے۔[1] عربی میں فرشتوں کو ملائکہ کہا جاتا ہے، جس کامادہ (کسی چیز کی اصل)"الک" ہے، الک کا مطلب ہے "پیغام پہنچانا"، ملائکہ جمع ہے اس کا واحد "ملک" ہے۔[2] مسلمان، مسیحی، یہودی اور دیگر کئی مذاہب بھی ایک اسی مخلوق کا تصور رکھتے ہیں جو لطیف جسم رکھتی ہو۔ نظر نہ آتی ہو اور معصوم ہو۔ جن بھی لطیف مخلوق ہیں لیکن ان کو کسی مذہب میں معصوم یا نیک نہیں سمجھا جاتا۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "فرشتہ - اردو_لغت"۔ 12 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مئی 2014
- ↑ المنجد، عربی سے اردو، صفحہ34