شہ مات
Appearance
شہ مات شطرنج نامی کھیل میں مخالف بادشاہ کو اپنے کسی مہرے کی یوں شہ دینا کہ وہ اس شہ سے کسی صورت نہ نکل سکے شہ مات یعنی بادشاہ کو مات کرنا کہلاتا ہے جس کے ساتھ ہی فوری طور پر کھیل خود بخود شہ مات کرنے والے کی جیت پر ختم ہو جاتا ہے۔
جیت
[ترمیم]- اگر بادشاہ کو شہ سے نکالنا ممکن نہ ہو تو شہ مات ہو جاتی ہے اور شہ مات کرنے والا جیت جاتا ہے۔ اور فوری طور پر کھیل خود بخود ختم ہو جاتا ہے۔
اس کے علاوہ دو اور صورتوں میں بھی کھیل ختم ہو جاتا ہے۔
- کسی کھلاڑی کا وقت ختم ہو جائے تو مخالف کھلاڑی جیت جاتا ہے۔ (لیکن اگر مخالف کھلاڑی کے پاس شہ مات کرنے کے لیے مہرے نہ ہوں تو کھیل برابر ہو جاتا ہے۔)
- کوئی ایک کھلاڑی ہار مان لے تو فوری طور پر مخالف کھلاڑی جیت جاتا ہے اور کھیل ختم ہو جاتا ہے۔