سیدوالہ
Appearance
سیدوالہ | |
---|---|
تاریخ تاسیس | 20 جولائی 2013 |
انتظامی تقسیم | |
ملک | پاکستان [1] |
تقسیم اعلیٰ | ضلع ننکانہ صاحب |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 31°07′30″N 73°30′18″E / 31.125°N 73.505°E |
بلندی | 177 میٹر |
مزید معلومات | |
رمزِ ڈاک | 039150 |
فون کوڈ | 056 |
قابل ذکر | |
جیو رمز | 1166430 |
درستی - ترمیم |
سیدوالہ ، دریائے راوی کے کنارے تحصیل و ضلع ننکانہ صاحب میں واقع ایک اہم قصبہ ہے۔ اس قصبے کا نام سید والہ اس لیے رکھا گیا کیونکہ اس قصبے میں بسنے والوں میں سید برادری کی تعداد زیادہ تھی۔ یہ علاقہ ضلع فیصل آباد، ضلع ننکانہ صاحب، ضلع اوکاڑہ اور ضلع شیخوپورہ کو ملاتا ہے۔ یہ جڑانوالہ سے 27 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
نیا سید والہ
[ترمیم]سیدوالہ قصبہ نیا سیدوالہ اور پرانا سیدوالہ میں تقسیم ہے۔ پرانا سید والہ دریائے راوی کے بالکل کنارے پر واقع ہے اور دریائے راوی میں سیلاب آنے کی وجہ سے اکثر و بیشتر مکان خستہ ہو گئے تو یہاں کے باسیوں نے پرانا سیدوالہ سے 2 کلومیٹر دور جڑانوالہ روڈ پر نیا سیدوالہ کے نام سے ایک نیا قصبہ بسا لیا قصبے کا لاری اڈا اب بھی پرانا سیدوالہ میں ہی موجود ہے۔سیدوالہ سے چار کلومیٹر پر چک نمبر 18/71ہے یہ جڑانوالہ روڈ پر ہے
قریبی شہر
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "صفحہ سیدوالہ في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 دسمبر 2024ء