بسترو
بِسترو (فرانسیسی: Bistro) پیرس، فرانس کی ایک اختراع ہے۔ یہ ایک چھوٹے طرز کا ریستوران ہے جہاں پر کہ معتدل دام پر سیدھے سادے کھانے بہت سیدھے سادے بیٹھنے کی سہولت اور شراب کے ساتھ مہیا کیے جاتے ہیں۔ بِستروؤں کی پہچان زیادہ تر اس کھانے سے کی جاتی ہے جو وہاں مہیا کیا جاتا ہے۔ فرانسیسی گھریلو طرز کا پکوان، دھیمی رفتار تیار پکوان جیسے کہکیسولے، بین سوپ یہاں کی خصوصیت ہے۔ [1]
بستروؤں میں عمومًا کم عمر فرانسیسی لڑکیاں گاہکوں اپنے ہاتھوں سے غذائیں پہنچاتی ہیں۔ بسترو کے شائقین گھریلو پکوان اور دھیمی آنچ پر تیار کردہ چیزوں کے علاوہ فرانس کی روایتی بئیر ، دیگر فرانس اور یورپ کی مشہور شراب کی اقسام، مروجہ کافی، مختلف قسم کے جوس وگیرہ پیتے ہیں۔ لوگ وقت گزارنے کے ساتھ ساتھ مختلف ملاقاتیں اور گپ شپ بھی کر لیتے ہیں۔[2] اس کے علاوہ لوگوں کی بھوک بھی روایتی اور کم قیمت غذاؤں سے دور ہوتی ہے۔ بسترو یورپ کے کچھ اور ممالک میں بھی موجود ہیں۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Joey Porcelli، Clay Fong (2006)، The Gyros Journey: Affordable Ethnic Eateries Along the Front Range، Fulcrum Publishing، صفحہ: 98، ISBN 978-1-55591-579-7
- ↑ ملاقاتیں، باتیں اور یادیں:ہائیڈل برگ کے روز و شب