مندرجات کا رخ کریں

اوبگوموشو

متناسقات: 8°08′N 4°15′E / 8.133°N 4.250°E / 8.133; 4.250
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اوگبوموشو
Metropolis
عرفیت: علاقہ موش
اوگبوموشو is located in نائجیریا
اوگبوموشو
اوگبوموشو
نائجیریا میں اوبگوموشو دکھایا گیا ہے
متناسقات: 8°08′N 4°15′E / 8.133°N 4.250°E / 8.133; 4.250
ملک نائجیریا
ریاستاویو ریاست
بلندی347 میل (1,138 فٹ)
آبادی [1]
 • شہری454,690 (2,006 census) 702,550 (est. 2,021)
 • شہری کثافت2,110/کلومیٹر2 (5,500/میل مربع)
 • میٹرو2,000,000
منطقۂ وقتمغربی افریقی وقت (UTC+1) (UTC+1)
موسمAw

اوبگوموشو جنوب مغربی نائجیریا میں صوبہ اویو کا ایک شہر ہے،اس کی دریافت سترہویں صدی میں ہوئی۔[2] 2006 کی مردم شماری کے مطابق اس کی آبادی 454٫690 تھی۔[3] یہ صوبہ اویو کا دوسرا سب سے بڑا ،اور نائجیریا کے گھنی آبادی والے شہروں میں سے ایک ہے۔ اس میں بسنے والے لوگوں میں نائجیریا کے مختلف علاقوں کے لوگوں اور مغربی افریقہ کے لوگوں کے علاوہ اکثریت یوروبا لوگوں کی ہے۔[4]

تاریخ ‎‎

[ترمیم]

بتدائی مشنری کے مطابق اوگبوموشو 1891 میں ایک فصیل والا شہر تھا، جس کے دروازوں کی دن میں نگہبانی کی جاتی اور رات میں انھیں بند رکھا جاتا تھا۔ شہر کی خوبصورتی اور اس میں پانی کی وافر دریافت، اسے دوسرے یوروبا گاؤں سے نمایاں کرتی ہیں۔

حکومت کے اباڈان کے ساتھ سیاسی تعلقات مضبوط تھے، اوگبوموشو کے جنگجو اور اکیرون شہر کی حفاظت کرتے تھے جبکہ شہر کی طاقت اس کی فصیل اور خندقوں سے تھی،اور سپاہی انہی کی شب وروز پہریداری کیا کرتے تھے۔

اقتصاد‎‎

[ترمیم]

علاقہ میں عمومی اقتصادی سرگرمی کھیتی باڑی ہے،عام طور پر علاقہ میں کاجو اگایا جاتا ہے،اور آم کی بھی خاصی پیداوار ہے، اوبگوموشو ایک بار دنیا میں سب سے زیادہ کاساوا اگانے والا علاقہ رہا ہے۔

علاقائی لوگ پالتو جانوروں تجارت بھی کرتے ہیں جن میں بھیڑ اور بکری کو ترجیح دی جاتی ہے ۔

بادشاہوں کی تفصیل ‎‎

[ترمیم]

اوبگوموشو کے بانی بادشاہ اولابانجو اوگنلولااوگندران تھے، وہ اوبگوموشو کے پہلے باشاہ تھے،ان کے پانچ لڑکے لکالے،کے کے رے،اوسواو،اے اییے اور جوگیورو تھے۔

اس کے بعد ان کا سب سے چھوٹا بیٹا ایرن بابا الامو جوگیورو بادشاہ بنا،پھر جوگیورو کا بیٹا بادشاہ اکوموییدے تیسرا باشاہ قرار پایا،اسی کے پانچ لڑکوں توییجے،الوووسی،بائییوو،بولاتا آدیگون اور اوگن لابی کی اولادیں اوگبوموشوں کے پانچ شاہی گھرانوں سے جانی جاتی ہیں۔

  1. بادشاہ اولابانجو اوگنلولااوگندران (1659c-1714c)
  2. بادشاہ ایرنسابا الامو جوگیورو (پسر اوگنلولا) (1741-1770)۔
  3. بادشاہ اکوموییدے آجو (پسر جوگیورو)(1770-1797)
  4. اولوگولو(پسر جوگیورو) اور اولوکان (نبیرہ لکالے) نے اس درمیان بادشاہت کی۔
  5. بادشاہ توییجے اکاننی (پسر اکوموییدے)(1800-1825)
  6. بادشاہ اولوووسی ارے مو (پسر اکوموییدے)(1826-1840)
  7. بادشاہ جائییولابائیوو کے لے بے(پسر اکوموییدے)(1840-1842)
  8. بادشاہ اڈووو بولانتا آڈیگون (پسر اکوموییدے)(1842-1845)
  9. بادشاہ اوگن لابی اوڈونارو (پسر اکوموییدے)(1845-1860)
  10. بادشاہ اوجو اولانیپا (پسر توییجے)(1860-1869)
  11. بادشاہ گگابونگبوئے اجاماسا اجاگونگباڈے (پسر اولوووسی)(1869-1871)
  12. بادشاہ لاؤیے اتانڈا اوروموگے گے (پسر بائے وو)(1871-1901)
  13. بادشاہ ماجینباسان اے لے پو(پسر بولانتا)(1901-1907)
  14. بادشاہ ادے گوکے اتانڈا اولایوڈے (پسر اوڈونارو) (1908-1914) نوآبادیاتی حکومت کے ذریعہ ہٹا دہا گیا

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Oyo (State, Nigeria)"۔ population.de۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جولائی 2016 
  2. "Ogbomosho"۔ Britannica Online۔ Encyclopædia Britannica, Inc۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اپریل 2007 
  3. "FEDERAL REPUBLIC OF NIGERIA : 2006 Population Census" (PDF)۔ 05 مارچ 2012 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جولا‎ئی 2016 
  4. Chernow, Barbara A، George A. Vallasi، مدیران (1993)۔ "Ogbomosho"۔ Columbia Encyclopedia (5th ایڈیشن)۔ Columbia University Press۔ صفحہ: 1997۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اپریل 2007