املى كے فوائد
املى نوع انسانى كے لیے ايك قدرتى تحفہ:
[ترمیم]اِملی جسے فارسی میں تمرِہندی اور انگریزی میں Tamarind کہتے ہیں ، شِفابخش ، غذائیت سے بھر پُور سيم كى پھليوں كى شكل كا كھٹا ميٹھا ايك پھل ہے ۔ املى كا پھل اپنے حسن ذائقہ اور بے شمار فوائد كى وجہ سے دنیا بھر ميں كھا يا جاتا ہے۔ اس کے نئے پتے اپریل ، مئی کے مہینے میں نکلتے ہیں۔ دنیا کے اکثر ممالک میں اس کی کاشت کی جاتی ہے۔ املى كونوع انسانى كے لیے قدرت كا عظيم تحفہ كہا جاسكتاہے۔[1]
املى كا استعمال :
[ترمیم]املی کے درخت کی پتیوں ، پھلیوں ، چھال اور لکڑی کے استعمال کی وسیع اقسام ہیں۔ املى كا پھل ایشیا ، جنوبی اور وسطی امریکا ، افریقہ اور دنيا كے ديگر ممالك میں ذوق وشوق كے ساتھ كھايا جاتا ہے۔املى چٹنیوں، کینڈیوں ، سالنوں اور بہت سے مشروبات میں ڈال كر استعمال كيا جاتا ہے۔سردی ہو یا گرمی ، اِملی ہر موسِم میں استعمال کی جاتی ہے نیزکھانوں میں ذائقہ بڑھانے کے لیے سمجھیے اِملی ہر گھر کی اہم ضرورت ہے۔ اس سے اَچار(Pickle) ، مُربّہ اور چٹنی وغیرہ بنائے جاتے ہیں۔ املی کا مزاج خُشک اور سَرْد ہے۔ اس کا گُودا ، بیجوں کا مَغز اور اُوپر کا چھلکا بھی شِفائی اثرات سے مالا مال ہے املی کے مغز اور گُودے کو دواؤں (Medicines) میں استعمال کیا جاتا ہے۔[2]
صحت کے فوائد:
[ترمیم]روایتی ادویہ میں املی كو استعمال کيا جاتا ہے ۔ املی کے گودا میں طرح طرح کے غذائی اجزا شامل ہوتے ہیں جو آپ کی صحت کو بڑھاوا دیتے ہیں۔ املی میں ٹرپٹوفن کے علاوہ تمام ضروری امینو ایسڈ کی نمایاں مقدار ہوتی ہے۔ یہ دوسرے امینو ایسڈ کے لیے ایک مثالی پروٹین کے لیے عالمی ادارہ صحت کے معیار پر پورا اترتا ہے۔ تاہم محققین اس نتيجے تك نہيں پہنچ پائے ہيں کہ جسم کتنی اچھی طرح سے املی میں پائے جانے والے تمام غذائی اجزا کو جذب کرسکتا ہے۔[3]
کینسر کے خطرے میں کمی:
[ترمیم]سائنس دان کئی وجوہات کی بنا پر اینٹی آکسیڈینٹ میں اعلی غذا کی سفارش کرتے ہیں ، ان میں سے ایک کینسر کے خطرات میں کمی كے تعلق سے ان كى سفارشيں ہيں۔۔ سائنس دانوں کا خیال ہے کہ عام طور پر کینسر كى ابتدا ڈی این اے کو پہنچنے والے مضرات سے ہوتى ہے ۔ پودوں میں پائے جانے والے فائٹوکیمیکل میں اینٹی آکسیڈینٹ کی خصوصیات ہیں۔ املی کئی بیٹو کیمیکلز سے مالا مال ہے ، بشمول بیٹا کیروٹین كے۔
دماغ کی صحت:
[ترمیم]وٹامن بی کے زمرے میں آٹھ طرح كے مختلف وٹامنز آتے ہیں ۔ جسم کو غذائی اجزاء کا استعمال کیے بغیر اپنی غذا میں کافی بی وٹامن حاصل کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔ اچھی صحت کے لیے وٹامن بی کی مقدار بے حد ضروری ہے۔ یہ خاص طور پر دماغ اور اعصابی نظام کے صحیح کام کے لیے ضروری ہیں۔ املی كا پھل وٹامن بی خاص طور پر تھامین اور فولیٹ سے بھر پور ہوتا ہے۔ [4]
اِملی کے مزيد فوائد:
[ترمیم](1)اِملی میں گوشت بنانے والے روغنی سوڈیم ، پوٹاشیم اور گرمی میں تسکین دینے والے اَجْزاء وافِرمقدار میں پائے جاتے ہیں (2)اس میں وٹامن اے ، بی بھی ہوتے ہیں اور وٹامن سی کا تو یہ نادر مجموعہ ہے(3)یہ بلڈ پریشر(Blood Pressure) کو کم کرتی ہے (4)صَفرا کے غلبہ کو مٹاتی ہے (5)بے ضرر ہلکی قبض کُشا گھریلو دوا ہے (6)نظامِ ہضم (Digestive System) کے لیے اس کا استعمال بہت مفید ہے (7)قبض ، گیس اور معدے (Stomach) کے دیگر مسائل سے بچاکر معدہ کو طاقت دیتی اور بھوک لگاتی ہے(8)دل کو فرحت بخشتی ہے(9)گرمی میں چلنے پھرنے یا لُو لگنے سے جب طبیعت بے چین ، سر گرم اور ہاتھ پاؤں بے جان معلوم ہونے لگیں تو عُناب (ایک پھل جو خشک بیر کی طرح ہوتا ہے) پانچ دانے ، خربوزے کے کُٹے ہوئے بیج 12 گرام ، ایک لیٹر پانی میں جوش دے کر اِملی 35 تا 70 گرام مِلا کر دن بھر گھونٹ گھونٹ اس کا چھنا ہوا پانی مِیٹھا مِلا کر پینا مفید ہے (10)وزن (Weight) میں کمی کے لیے اِملی یا اس سے بنائے گئے شربت کا استعمال فائدہ مند ہے (11)املی جسم میں فولاد(Iron)کی کمی دور کرنے کا بہترین ذریعہ ہے (12)جسمانی پٹھوں اور اعضاء کی بہتر کارکردگی کے لیے اِملی مفید ثابت ہوتی ہے (13)متلی اور قے(Vomiting) کی شکایت دور کر کے غذا کو ہضم کرتی ہے۔ متلی ہونے کی صورت میں اگر اِملی کا شربت استعمال کیا جائے تو فائدہ ہوتا ہے (14)اِملی میں موجود وٹامن سی اور دیگر اینٹی آکسیڈنٹ انسانی جسم کے لیے بہترین دوا کا کام کرتے ہیں نیزاملی مدافعتی نظام کو فروغ دے کر انسانی جسم کو بیماریوں سے بچا کر صحت مند زندگی کو یقینی بناتی ہے (15)اِملی کا استعمال ذیابیطس (Diabetes) کے اتار چڑھاؤ کو بھی کنٹرول کرتا ہے (16)جگر(Liver) کے جملہ مسائل کا حل اس میں موجود ہے (17)یہ خون میں خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کر کے دل کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتی ہے۔
احتیاطیں:
[ترمیم]کھانسی کی حالت میں اس کا استعمال مُضِر (Harmful) ہے کہ حلق میں خراش پیدا کر کے کھانسی بڑھاتی ہے نیز پھیپھڑوں (Lungs)کے لیے نقصان دہ ہے۔[5]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "https://www.webmd.com/diet/health-benefits-tamarind#1" روابط خارجية في
|title=
(معاونت) - ↑ "https://www.webmd.com/diet/health-benefits-tamarind#1" روابط خارجية في
|title=
(معاونت) - ↑ "https://www.webmd.com/diet/health-benefits-tamarind#1" روابط خارجية في
|title=
(معاونت) - ↑ "https://www.webmd.com/diet/health-benefits-tamarind#1" روابط خارجية في
|title=
(معاونت) - ↑ "https://www.dawateislami.net/magazine/ur/phal-aur-sabziyon-ke-fawaid/imli-kay-fawaid" روابط خارجية في
|title=
(معاونت)