بادشاہ
بادشاہ، شاه یا پادشاه ایک ریاست کا حکمران ہوتا ہے جس کو اس ریاست کے تمام اختیارات حاصل ہیں۔ اس قسم کی حکومت بادشاہت کہی جاتی ہے۔ حکمران اگر عورت ہو تو ملکہ کہلاتی ہے۔ بادشاہت میں عموماً بادشاہ کی اولاد اس کی جانشین ہوتی ہیں، جو ولی عہد کہلاتے ہیں۔ بادشاہ کے انتقال کے بعد اُن میں سب سے بڑا بادشاہ ہو جاتا ہے۔
بادشاہ اور شہنشاہ
ترمیمبادشاہ اور شہنشاہ میں فرق ہوتا ہے۔ بادشاہ کی طاقت عموماً شہنشاہ سے کم ہوتی ہے۔ کیونکہ بادشاہ کسی ایک ملک کا شاہ ہوتا ہے، حالانکہ شہنشاہ کی حکومت ایک سے زیادہ (ملکوں کے مجموعے) پر ہوتی ہے۔ مثلاً سعودی عرب کا بادشاہ ہوتا ہے کیونکہ وہ صرف سعودی عرب پر حکومت کرتا ہے۔ لیکن مغل شہنشاہ ہوتے تھے کیونکہ وہ کئی ممالک (بھارت، پاکستان، افغانستان،بنگلہ دیش وغیرہ) پر حکومت کرتے تھے۔ بادشاہ کا ریاست پر اور شہنشاہ کا سلطنت پر قابو ہوتا ہے۔ ہر شہنشاہ ایک بادشاہ ہوتا ہے، لیکن ہر بادشاہ ایک شہنشاہ نہیں ہوتا۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیمویکی ذخائر پر بادشاہ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |