اٹلانٹا
اٹلانٹا امریکہ کی ریاست جارجیا کا دار الحکومت اور بلحاظ آبادی سب سے بڑا شہر ہے۔ جولائی 2005ء کی مردم شماری کے مطابق شہر کی آبادی 4 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہے جبکہ شہر کی کل حدود میں واقع آبادی تقریباً 50 لاکھ ہے۔
سیاہ فاموں کا شہر
ترمیمامریکا میں شہری حقوق کی تحریک کے دوران جنوب کے دیگر شہروں کے مقابلے میں اٹلانٹا نے الگ موقف اختیار کیا اور اپنے ترقی پسندانہ موقف کے باعث تبدیلی مقام کرنے والے افریقی امریکی باشندوں کا مرکز بن گیا اور 1972ء سے سیاہ فام امریکی باشندے شہر کی اکثریت ہیں۔ افریقی امریکی باشندے جلد ہی شہر کی سب سے اہم سیاسی قوت بن گئے اور 1974ء سے اب تک شہر کے تمام ناظمین اور ساتھ ساتھ آگ بجھانے والے ادارے، پولیس اور حکومت کے اعلی عہدے داران کی اکثریت بھی، سیاہ فام ہی ہے۔ شہر سے سفید فاموں کی ہجرت کاسلسلہ 1970ء اور 1980ء کی دہائی میں رہا جس کی وجہ سے 1970ء سے 1990ء کے دوران شہرکی آبادی میں ایک لاکھ کی کمی واقع ہوئی۔ 1980ء میں شہر کے سیاہ فام باشندے کل آبادی کا 69 فیصد تھے جبکہ 2005ء کے مطابق یہ تعداد کم ہو کر اب 54 فیصد رہ گئی ہے۔
سیاہ فاموں کے حقوق کی تحریک کے عظیم رہنما مارٹن لوتھر کنگ جونیئر یہیں پیدا ہوئے تھے اور ان کے مقام پیدائش کو قومی تاریخی مقام کی حیثیت حاصل ہے۔
گرمائی اولمپک کھیل 1996ء
ترمیم1990ء میں بین الاقوامی اولمپک انجمن نے اٹلانٹا کو صد سالہ گرمائی اولمپک کھیلوں کی میزبانی کا اعزاز بخشا۔ اس طرح سینٹ لوئس اور لاس اینجلس کے بعد 1996ء میں اٹلانٹا امریکا کا تیسرا شہر بنا جسے کھیلوں کے ان عالمی مقابلوں کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا۔ اس اعلان کے بعد شہر میں کھیلوں کی تنصیبات اور ذرائع نقل و حمل کی بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام ہوئے۔ ان اولمپک کھیلوں کا انعقاد انتہائی شاندار انداز میں ہوا لیکن صد سالہ اولمپک باغ میں ہونے والے بم دھماکے نے ان رنگا رنگیوں کو گہنا دیا۔ اس بم دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 111 زخمی ہوئے تھے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ archINFORM location ID: https://www.archinform.net/ort/1812.htm — اخذ شدہ بتاریخ: 6 اگست 2018
- ↑ archINFORM location ID: https://www.archinform.net/ort/1812.htm — اخذ شدہ بتاریخ: 17 ستمبر 2024
- ↑ "صفحہ اٹلانٹا في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2024ء
- ↑ "صفحہ اٹلانٹا في ميوزك برينز."۔ MusicBrainz area ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2024ء
- ↑ "صفحہ اٹلانٹا في خريطة الشارع المفتوحة"۔ OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2024ء
- ↑ مصنف: ریاستہائے متحدہ مردم شماری بیورو — عنوان : 2016 U.S. Gazetteer Files — ناشر: ریاستہائے متحدہ مردم شماری بیورو
- ↑ https://data.census.gov/cedsci/table?q=United%20States&tid=DECENNIALPL2020.P1 — اخذ شدہ بتاریخ: 21 ستمبر 2021
- ↑ مدیر: ریاستہائے متحدہ مردم شماری بیورو — https://data.census.gov/cedsci/table?t=Populations%20and%20People&g=0100000US,%241600000&y=2020 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 جنوری 2022
- ↑ مدیر: ریاستہائے متحدہ مردم شماری بیورو — https://data.census.gov/cedsci/table?d=ACS%205-Year%20Estimates%20Detailed%20Tables — اخذ شدہ بتاریخ: 5 مئی 2022
- ↑ https://www.nuernberg.de/internet/international/atlanta_partnerschaft.html
- ↑ https://www.newcastle.gov.uk/our-city/newcastles-international-relationships
- ↑ https://tbilisi.gov.ge/img/original/2018/6/12/tbilisiinfigures.pdf
- ↑ http://economicforum.ge/img/original/2024/5/29/%E1%83%97%E1%83%91%E1%83%98%E1%83%9A%E1%83%98%E1%83%A1%E1%83%98_%E1%83%AA%E1%83%98%E1%83%A4%E1%83%A0%E1%83%94%E1%83%91%E1%83%A8%E1%83%98-Print-21.09.23.pdf
- ↑ https://www.daegu.go.kr/english/index.do?menu_id=00000752
ویکی ذخائر پر اٹلانٹا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |