Fundraising 2008/appeal/ur
Need help? See the Translation FAQ or Meta:Babylon. All translators should also subscribe to translators-l to be kept up-to-date (and to ask questions). |
- da/dansk (published)
- de/Deutsch (published)
- en/English (published)
- es/español (published)
- fr/français (published)
- it/italiano (published)
- ja/日本語 (published)
- nb/norsk bokmål (published)
- nl/Nederlands (published)
- sv/svenska (published)
- ar/العربية (published)
- el/Ελληνικά (published)
- fi/suomi (published)
- he/עברית (published)
- id/Bahasa Indonesia (published)
- pl/polski (published)
- pt/português (published)
- ru/русский (published)
- zh/中文 (published)
- zh-cn/中文(中国大陆) (published)
- zh-hans/中文(简体) (published)
- zh-hant/中文(繁體) (published)
- zh-hk/中文(香港) (published)
- zh-sg/中文(新加坡) (published)
- zh-tw/中文(臺灣) (published)
- az/azərbaycanca (published)
- bg/български (published)
- bs/bosanski (published)
- ca/català (published)
- cs/čeština (published)
- cy/Cymraeg (published)
- dsb/dolnoserbski (published)
- eu/euskara (closed)
- fa/فارسی (published)
- fy/Frysk (published)
- hsb/hornjoserbsce (published)
- hu/magyar (published)
- lb/Lëtzebuergesch (published)
- lmo/lombard (published)
- ms/Bahasa Melayu (published)
- nds-nl/Nedersaksies (published)
- nn/norsk nynorsk (published)
- oc/occitan (published)
- pms/Piemontèis (published)
- sr/српски / srpski (published)
- th/ไทย (closed)
- tr/Türkçe (published)
- uk/українська (published)
- ur/اردو (published)
- yue/粵語 (published)
- zh-classical/文言 (published)
وکی پیڈیا کے بانی جمی ویلز کی درخواست
[edit]
،عزیز قارئین
آج میں آپ سے کہنے جا رہا ہوں کہ آپ اپنے عطیات سے وکی پیڈیا کی معاونت کریں۔ ہوسکتا ہے کہ یہ آپ کو کچھ غیر معمولی سا لگے کہ دنیا کی پانچ مشہور ترین مواقع (ویب سائٹس) کے حاملین، اپنے صارفین سے مالی معاونت کے لئے کیوں کہہ رہے ہیں؟ وکی پیڈیا کا قیام دنیا کی پچاس مقبول و معروف ترین مواقع سے بالکل مختلف ہے۔ ہمارے پاس اجرت پر کام کرنے والے بھی بڑی قلیل تعداد میں ہیں، صرف تیئس افراد، ہمارے سالانہ اخراجات ساٹھ لاکھ امریکی ڈالرز کے لگ بھگ ہیں۔ وکی پیڈیا کو چلانے کی ذمہ داری وکی میڈیا فاؤنڈیشن کی ہے جوکہ ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے اور اس کا قیام 2003ء میں عمل میں آیا۔
علاوہ ازیں، دنیا بھر میں وکی پیڈیا کے نظم و نسق کو چلانے کے لئے ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد رضا کار ہیں جوکہ اپنے علم کو دنیا بھر میں بانٹنے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ آٹھ سالوں میں ان رضاکاروں نے ایک کڑور دس لاکھ سے زائد مضامین 265 مختلف زبانوں میں لکھے ہیں۔ 275 ملین سے زائد افراد ہر ماہ ہمارے مواقعوں کے ذریعے معلومات حاصل کرتے ہیں، بلا معاوضہ و بلا تشہیری اشتہارات۔ لیکن وکی پیڈیا عمومی موقع سے کہیں بڑھ کر ہے، ہم سب کا مقصد ایک ہے کہ:تصور کریں ایک ایسی دنیا کا جہاں ہر انسان اس کرہء ارض اور انسانیت سے متعلق کی تمام تر معلومات مفت میں حاصل کرسکتا ہے اور یہی ہمارا نصب العین ہے۔
آپ کے عطیات کئی طرح سے ہمارے معاون ہوتے ہیں۔ سب سے اہم یہ کہ آپ کی مدد سے ہم دنیا بھر کے کڑوڑوں لوگوں کو جالبین پر ان ویب سائٹس کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ مالی معاونت سے ہم اپنے مصنع لطیف (Software) کی کارکردگی کو بھی بہتر بناتے ہیں، جس کی مدد سے وکی پیڈیا چلتا ہے۔۔۔۔ تاکہ وکی پیڈیا اپنے قارئین کے لئے پڑھنے، استعمال کرنے اور مرتب کرنے میں سہل ترین ہو۔
ہمارا نصب العین ہے کہ اپنے رضا کاروں اور باہمی اشتراکیت کے ساتھ ثقافت اور سکھنے کے عمل کو ہم مفت معلومات کی فراہمی سے منسلکہ اداروں کی مدد سے دنیا بھر میں فروغ دیں۔
وکی پیڈیا مختلف ہے۔ یہ رضاکاروں کا مرتب کردہ، تاریخ کا وسیع ترین دائرۃ المعارف ہے۔جیسا کہ قومی گوشہء ادب یا مدرسہ ہوتا ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ تشہیری مواد وکی پیڈیا پر اپنی جگہ بنائے۔ ہم اس کو مفت اور مضبوط رکھنا چاہتے ہیں، جس کے لئے ہمیں آپ جیسے ہزاروں افراد کا تعاون درکار ہے۔
میں آپ کو مدعو کرتا ہوں کہ : آئیں اور ہمارا ساتھ دیں۔ آپ کے عطیات ہماری مدد کرینگے کہ ہم ساری دنیا کے لئے وکی پیڈیا کی خدمات مفت پیش کرسکیں۔
شکریہ،
جمی ویلز ابھی عطیہ دیں
مزید سیکھیں
[edit]- آمدنی کس طرح صرف کی جاتی ہے؟
- کس طرح وکی میڈیا کو زر فراہم کیا جاتا ہے؟
- کتنی رقم کے عطیات کی آپ لوگوں سے توقع کی جارہی ہے؟
- اس فاؤنڈیشن کا مرکزی مقصد کیا ہے؟
توجہ فرمائیے
[edit]برائے کرم پڑھیں: وکی پیڈیا کے بانی جمی ویلز کی جانب سے ایک ذاتی درخواست
مزید سیکھیں